کسی ریاست یا ملک کی عمارت مضبوط اور غیر متزلزل بنیادوں پہ کھڑی نہ ہو یا اس کا جغرافیہ غیر فطری اور غیر حقیقی ہو یا یوں کہہ لیں تو بہتر ہوگا کہ اس کی بنیادیں فریب، مکاری، چالاکی اور جھوٹ پر استوار کی گئی ہوں تو وہ ریاست زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی- اس کی بنیادی وجہ قانونِ فطرت ہے ...