گوشہ گوشہ میری دھرتی تیراآباد رہے

گوشہ گوشہ میری دھرتی تیراآباد رہے

گوشہ گوشہ میری دھرتی تیراآباد رہے

مصنف: مستحسن رضا جامی اگست 2025

 

اے مرے پاک وطن تجھ سے محبت ہے مجھے
تیری خُوشبو تیری مٹی کی ضرورت ہے مجھے

تیری اُلفت میرے سینے میں اگر باقی ہے
میں یہ سمجھوں گا کہ جینے کا ہُنر باقی ہے

دیس اک خاص امانت ہے سبق یاد رہے
گوشہ گوشہ میری دھرتی تیرا آباد رہے

اس سے ارفع کوئی دولت کوئی سوغات نہیں
تجھ پہ قرباں ہو اگر جان بڑی بات نہیں؟

یہ زمینیں یہ سمندر یہ جزیرے شاداب
ہنستے پھرتے ہوں کبوتر ، تیرے رقصاں سُرخاب

تیرے دشمن کو رعایت نہ کسی طور ملے
تیرا شملہ تابہ افلاک سدا اونچا رہے

جو ترا نقش مٹا دے وہ قلمدان نہیں
تیرے ذروں سے الجھنا کوئی آسان نہیں

اپنے اذہان تعصب سے بچائے جائیں
تمغے احساس کی دولت کے سجائے جائیں

تیرے ہونے سے ہے موجود فسانہ میرا
تُو سلامت تو سلامت ہے گھرانہ میرا

نفرتیں پھیلتی جائیں تو پریشانی ہے
ایک ہو جانے سے آسانی ہی آسانی ہے

آخری سانس تلک رُوح وفادار رہے
آرزو ہے کہ رضاؔ تیرا طلب گار رہے

٭٭٭ 

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر