تعارف

"مر اۃ العارفین انٹر نیشنل"اردو کا ماہانہ تحقیقی مجلہ ہے۔مذکورہ ماہنامہ کا نام سید الشہداءنواسہ رسول حضرت امام حسین(رض) کی ایک عظیم تصنیف مراۃ العارفین پررکھا گیاہے۔مراۃ آئینے کو کہتے ہیں جبکہ عارفین عارف کی جمع ہے اور عارف کے معنی اللہ تعالیٰ کی معرفت اور پہچان رکھنے والاکہ ہیں ۔ "مر اۃ العارفین " نام رکھنے کا مقصد سلطان العارفین کی نسبت سے اس مجلہ کا شائع ہونا اور اورعارفین( صوفیاء)کی تعلیمات کواس آئینے (ماہنامہ)  میں پیش کرنا ہے۔مر اۃ العارفین انٹرنیشنل کا اجراء سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہوؒسے چلائی جانے والی   تحریک اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے پلیٹ فارم سے کیاگیاہے ۔جس کا باقاعدہ آغازبانی اصلاحی جماعت سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی صاحبؒ کے حکم اور رہنمائی سےاپریل2000ءمیں ہوا۔

مراۃ العارفین اپنے اعلیٰ علمی مقاصد اورتحقیقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے18 سال سے بغیر کسی تعطل باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔میگزین کے چیف ایڈیٹر کےفرائض منصبی چیئر مین مسلم انسٹیٹیوٹ و سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروکارلاکرباخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

مستفید ہونے والا وسیع حلقہ قارئین:

اپریل2000ء سے اب تک اس ماہنامہ کو 18سال مکمل ہو چکےہیں اور آج یہ ماہنامہ فی الواقع دینی و ملی صحافت میں کثیر الاشاعت ماہنامہ بن چکا ہے۔ جس کی ایک لاکھ کاپیاں ہر مہینے شائع ہو رہی ہیں جو ادارہ کی محنت، مسلسل کوشش اور مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ماہنامہ کے نمائندے پاکستان کےتقریباًتمام اضلاع میں موجود ہیں جوعوام الناس تک نہ صرف مذکورہ ماہنامہ کوپہنچاتےہیں بلکہ تمام علمی حلقوں، پاکستان کی تمام چھوٹی بڑعی جامعات، تعلیمی اداروں اور لائبریریز تک رسائی  بہم پہنچاتےہیں۔پاکستان کے علاوہ10  بیرون ممالک میں بھی ماہنامہ کے نمائندے موجود ہیں۔ ماہنامہ مر اۃ العارفین اپنے قارئین کونہ صرف مثبت رویوں سے روشناس کرواتا ہےبلکہ مسلکی اور فرقہ وارانہ تعصبات  پر مبنی سوچ سے بالا ترطرز فکر دیتا ہے۔  

ماہنامہ مر اۃ العارفین کےاغراض ومقاصد:

مر اۃ العارفین کےاولین بنیادی مقاصدمیں اتحادامت کا فروغ ہے۔یہ تحقیقی مجلہ اقبال کے فلسفہ فکر"نکل کر خانقاہوں سےادا کررسم شبیری " کا عمل ثبوت پیش کئے ہوئے ہے۔الغرض !سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ کی نسبت سے شائع ہونےوالا تحقیقی مجلہ فلسفہ وحدانیت کا ترجمان، اصلاح انسانیت کا پیمبر، اتحاد ملتِ بیضا کے لئے کوشاں اورنظریہ پاکستان کی روشنی میں استحکام پاکستان کا داعی ہے۔یہ ماہنامہ تصوف و عرفان، ادب ومعاشرت، قومی افق وعالمی حالات، معاشیات واقتصادیات کا نظریہ پاکستان کی روشنی میں واحد ترجمان ہے۔

ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع ہونے والے مضامین کا اجمالی خاکہ:

اس ماہنامہ میں ہر قسم کے دینی، ملی اور سیاسی  موضوعات پر مبنی مضامین شامل ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی حالات اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی تحقیقی مقالہ جات پیش کئے جاتےہیں۔ماہنامہ مر اۃ العارفین میں درج ذیل موضوعات پر مختلف عنوانات کے تحت بیشتر مضامین شائع کئے جاتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

۱۔ اسلامی مضامین:

ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع ہونے والے اسلامی مضامین اسلام کے حقیقی پیغام پر مشتمل ہوتے ہیں۔اوربہت سے ایسے نکات کو آشکار کیا جاتا ہے جس کو عام طور پر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔ مجلہ میں بالخصوص معاشرتی مسائل  کاحل قرآن و سنت سے پیش کیا جاتا ہے۔مزیدبراں پر صوفیاء کرام کی تعلیمات اور امن و محبت کےدرس پر مبنی مضامین کو پیش کیا جاتا ہے۔

۲۔ باھوؒ شناسی:

یہ ماہنامہ چونکہ حضرت سلطان العارفینؒ کی نسبت سے شائع ہوتا ہے اس لیے ایک گوشہ باھوؒ شناسی کا ہوتا ہے جس میں سلطان العارفین ؒ کی تصانیف کا قسط وار حصہ شامل کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ حضور سلطان العارفینؒ کے پنجابی ابیات کی تشریح آسان فہم انداز میں کی جاتی ہے۔ مزید براں قرآن و احادیث کی روشنی میں آپؒ کےپنجابی  ابیات کو پیش کیا جاتا ہے اس کے علاوہ آپؒ کی حیات و تعلیمات کے حوالے سے علمی اور تحقیقی مضامین بھی شامل کئے جاتے ہیں۔

۳۔ قومی و بین الاقوامی

ماہنامہ میں ملکی ،علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔تحقیقی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ انسانیت کو درپیش مسائل پربالعموم  اور بالخصوص اتحاد و امت و استحکام پاکستان کے فروغ کے لیے مختلف نوعیت کے عالمی ملکی و بین الاقوامی پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔جس میں دنیا بھر کے محققین نہ صرف ان مسائل پر گفتگو کرتے ہیں بلکہ ان مسائل کےحل کے لئے ممکنہ تجویز  بھی پیش کرتے ہیں اور ان پروگراموں کی تفصیلی رپورٹ ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع کی جاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

۴۔ صلائے عام

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام جانشین سلطان الفقر حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلہ الاقدس کی قیادت میں پاکستان کے مختلف اضلاع میں سالانہ ملک گیر دورہ میلاد مصطفیٰﷺ  کی صورت میں وقوع پذیر ہوتا ہے اس کی رپورٹ صلائے عام کے تحت ماہنامہ مر اۃ العارفین میں شائع کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ صلائے عام میں مرکزی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب کے مختلف عنوانات پر خطبات کو ایڈیٹنگ کے بعد شائع کیا جاتاہے۔

ماہنامہ مر اۃ العارفین کے خصوصی نمبرز:

ماہنامہ مر اۃ العارفین مختلف موضوعات پر خصوصی شمارے  شائع کرتا ہے جو عہد حاضر کی ضروریات و توجہیات کے تناظر میں پیش کئےجاتےہیں ۔جن میں مسلم امہ کے کشمیر و فلسطین جیسےتاریخی ایشوزشامل ہیں ۔اس کے علاوہ حالات و واقعات اور تاریخی تناظر میں خصوصی نمبرز کی اشاعت کا بکثرت اہتمام کیا ہےجن میں ملی و قومی مسائل پرمبنی شمارے بھی شامل ہیں۔ان خصوصی شمارہ جات کےلئے مختلف جامعات کے محققین اپنےمضامین میں ماہرانہ  رائے عوام الناس کوآگاہ کرتے ہیں ۔

سال بہ سالشائع ہونے والے مجلہ جات و صفحات کی تعداد یوں ہے:

اپریل2000ء تااپریل2018ءتک

سال کل شمارے کل صفحات
اپریل، مئی2000تا دسمبر2000 07 388
جنوری2001تا دسمبر2001 12 576
جنوری2002تا دسمبر2002 12 576
جنوری2003تا دسمبر2003 12 576
جنوری2004تا دسمبر2004 12 544
جنوری2005تا دسمبر2005 12 580
جنوری2006تا دسمبر2006 12 684
جنوری2007تا دسمبر2007 12 704
جنوری2008تا دسمبر2008 12 576
جنوری2009تا دسمبر2009 12 576
جنوری2010تا دسمبر2010 12 576
جنوری2011تا دسمبر2011 12 576
جنوری2012تا دسمبر2012 12 576
جنوری2013تا دسمبر2013 12 576
جنوری2014تا دسمبر2014 12 592
جنوری2015تا دسمبر2015 12 588
جنوری2016تا دسمبر2016 12 588
جنوری2017تا دسمبر2017 12 588
جنوری2018تا اپریل2018 04 196
ٹوٹل 215 10,641
واپس اوپر