اقبال نمبر

اقبال نے اپنے عہد میں مروج اسلام اور اپنے تصورِ اسلام میں بنیادی فرق کو ’’ بالِ جبریل‘‘ کے درج ذیل قطعے میں بڑے بلیغ اختصار کے ساتھ واضح کیا ہے :   اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات   یا وسعتِ افلاک میں تکبیرِ مسلسل  یا خاک ...

مزید پڑھیں


علامہ اقبال اور ابن عربی(گریز و کشش کی روداد)

مصنف: محمدشفیع بلوچ اپریل 2015

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال ، بقول پروفیسر آسن پلکوس (Asin Palacios)شیخ الاکبر محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ سے فکری مماثلت رکھتے ہیں-۱۹۳۳ء میں میڈرڈیونیورسٹی کے اس اجلاس میں علامہ اقبال نے ’’اندلس اوراسلام کی فکری کائنات‘‘کے عنوان سے لیکچردیاتھا،کے صدارتی خطبہ ...

مزید پڑھیں


نظریہ پاکستان : تعلیماتِ قرآن، اقبال اور قائداعظم کی رُو سے

مصنف: صاحبزادہ سلطان احمد علی نومبر 2015

آزادیٔ کشمیر کی تمام تنظیمات کے متحدہ پلیٹ فارم آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے "نظریہ پاکستان: تعلیماتِ قرآن، اقبال اور قائد اعظم کی رُو سے" کے عنوان سے اے پی سی ایچ سی کے اسلام آباد آفس میں چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب کے ساتھ خصوصی نشست کا ...

مزید پڑھیں


انسانی تاریخ کے پارینہ اوراق کو لوٹتے وقت جب ہماری نظر ارتقا کی الم ریز جھلملیوں میں سے چھنتی ہوئی ان کے رزمیہ بین السّطورپر پڑتی ہے توکسی خواب کے گریز پانظاروں کی طرح ہم گزری ہوئی قوموں اورسلطنتوں اورتمدنوں کے کھنڈروں کو پے بہ پے نیست سے ہست اورہست سے نیست ہوتادیکھتے ہیں جس ...

مزید پڑھیں


سیّد المؤذنین : اقبال کی نظر میں

مصنف: ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نومبر 2015

 ادائے دید سراپا نیاز تھی تیری  کسی کو دیکھتے رہنا نماز تھی تیری  اذاں ازل سے تیرے عشق کا ترانہ بنی (۱) نماز اس کے نظارے کا اک بہانہ بنی عہدِ نبوت کی بات ہو اور ذکرہو اذان کا، پھر نیاز مندی و محویت کے عالم میں چہرۂ آفتابِ رسالت کا نظارہ کرنے کا تذکرہ ہو تو بھلا کون ...

مزید پڑھیں


علامہ اقبال اور آج کاوسطِ ایشیاء

مصنف: پروفیسر فتح محمد ملک نومبر 2018

نامور صحافی اور ماہر نشریات آصف جیلانی نے ’’وسطِ ایشیاء ---نئی آزادی، نئے چیلنج‘‘ کےعنوان سے اپنے سفرنامہ میں لکھا ہے  کہ: ’’تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے چوکِ آزادی میں پارلیمنٹ کی عمارت کے  سامنے جب میں نے جوش و عقیدت سے سرشار مظائرین کو علامہ اقبال کا ترانہ ’’از ...

مزید پڑھیں


روس اور پاکستان کے سماجی و ثقافتی تعلقات میں محمداقبالؒ کا کردار

مصنف: ڈاکٹرارینااین سرینکو نومبر 2018

(یہ مضمون مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل علامہ محمداقبال کانفرنس اسلام آباد 2017 ءمیں پیش کیا گیا) محمد اقبالؒ کی میراث ایک روشن ستارے کی مانند ہے جو کہ نہ صرف پاکستان اور مسلمانوں بلکہ دنیا میں بسنے والی کل انسانیت کے لئے ہے- ان کی شاعری اور  فلسفہ، ...

مزید پڑھیں


اقبال کاوژن ، سی پیک اور بلوچستان

مصنف: ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نومبر 2018

’’آج جمعہ 27اکتوبر 1933ءہے، درجہ حرارت اگرچہ نقطہ انجماد سے اوپر ہے لیکن کابل کے فضا میں یخ بستگی سے بھر پور زمستان اپنی آمد کا اعلان کر رہا ہے ابھی ابھی یہاں کابل کے جامع مسجد پل خشتی میں مشرق و مغرب کے علوم کے ماہر اور عظیم مفکر حضرت علامہ محمد اقبال نے نماز جمعہ ادا کی-ان ...

مزید پڑھیں


فلسفہ رہ گیا تلقینِ غزالی نہ رہی

مصنف: ادریس آزاد نومبر 2018

لسفہ کی ایک اصطلاح ہے، ’’عقلیت‘‘ یا ’’عقلیت پسندی‘‘- اسے انگریزی میں ریشنلزم(Rationalism ) کہتے ہیں- اس کے مخالف ایک اور اصطلاح ہے ’’تجربیت‘‘ یا ’’تجربیت پسندی‘‘-اِسے انگریزی میں اِمپِریسِزم (Empiricism) کہتے ہیں-عقلیت یا عقلیت پسندی دراصل ...

مزید پڑھیں


بندہ آزادومحکوم : فکرِ اقبال سے ایک یاددِہانی

مصنف: ارشد غوث اعوان نومبر 2018

ہر شاعر کے کلام کا کوئی نہ کوئی پس منظر ہوتا ہے جس کو بنیاد بنا کر وہ اپنی شاعری کا راستہ متعین کرتا ہے-ایسے ہی حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کی شاعری کے پس منظر کی جانب نظر دوڑائیں تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اقبال کی شاعری کا ماخذ و منہج قرآن و سنت ہیں-اقبال کسی محدود فکرکے ...

مزید پڑھیں


علامہ اقبالؒ کی نظم :

مصنف: وقار حسن نومبر 2018

حکیم الاُمت، عارفِ کامل، دانائے راز، شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ عالمِ ناسوت کی زمانی و مکانی حدود سےماورا اس فکر کا نام ہے جس کے نورِ علم و معرفت سے ہر عہد کا انسان فیض یاب ہو سکتا ہے-علامہ محمد اقبالؒ کی ذاتِ گرامی کو محض شاعر یا فلسفی کہنا اور سمجھنا ان کی ذات کے ساتھ ...

مزید پڑھیں


اقبال اور روحانی دنیا

مصنف: پروفیسراحسان اکبر نومبر 2018

سیرتِ اقبال میں علامہ اقبال کی پیدائش کے زمانے کے ایک خواب کا ذکر ملتا ہے جس میں ان کے والد گرامی نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت سفید کبوتر اڑتا آتا ہے جسے سب حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ایک دنیا جمع ہوگئی-وہ کبوتر اڑتا ہوا نیچے اترا اور علامہ کے والد کے پاس آگیا-یہ علامہ اقبال جیسے ...

مزید پڑھیں


اقبال اور عقیدہ ختمِ نبوت

مصنف: سیدعزیزاللہ شاہ ایڈووکیٹ نومبر 2017

نبوت کا تاریخِ کائنات میں براہِ راست واسطہ اور تعلق ہے جس کی اہمیت کا اندازہ اس سےبخوبی ہوتا ہے کہ زمین پر انسان کے ظہور سے ہی نبو ت کا آغاز  ہوتا ہے-علامہ غلام رسول سعیدی ’’تبیانُ القرآن‘‘ میں نبی کریم (ﷺ)کی صفات لازمہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’نبی کے لئے ...

مزید پڑھیں


قرآن، اقبال اور عصرحاضرمیں امت مسلمہ کو درپیش مسائل

مصنف: ڈاکٹر طالب حسین سیال نومبر 2017

علامہ اقبالؒ کے ایک خطبہ کا عنوان ہے ’’علم اور مذہبی تجربہ‘‘اس خطبے میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ علم کے تین ذرائع ہیں-اولاً: وحی الٰہی اور الہام ثانیاً:مشاہدہ فطرت اور ثالثاً:مطالعہ تاریخ ۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی وحی پر مشتمل آخری کتا ب  ہے جس میں سابق انبیاء پر ...

مزید پڑھیں


فُغانِ اقبال اور افغان

مصنف: انجنیئر رفاقت ایچ ملک نومبر 2017

حریت اور اقبال کی شاعری یہ دو متماثل چیزیں ہیں اور اگر کوئی ایسی قوم جو حریت کے جذبے سے سرشار ہو تو اس قوم کا تذکرہ اقبال کی شاعری میں لازم ٹھہرتا ہے-شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ نے اپنی اردو اور فارسی شاعری میں بیشتر مرتبہ افغانستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے ...

مزید پڑھیں


مصورِپاکستان : بانئ پاکستان کی نظر میں

مصنف: محمد رضوان نومبر 2017

تاریخ اس حقیقت کی شاہد ہے کے کسی بھی فرد، معاشرے، ملک اور قوم کے عروج و زوال،نشیب و فراز، ترقی و تنزلی، بلندی و پستی کے پیچھے کوئی نہ کوئی فکر، سوچ اور نظریہ بہرصورت کار فرما ہوتا ہے-سوچ اور فکر ایک بیج کی مانند ہوتے ہیں جو کسی مفکر کے قلب و ذہن میں پنپتے ہیں جس کا ثمر الفاظ و ...

مزید پڑھیں


علامہ اقبال اور زمینی حقائق

مصنف: پروفیسرفتح محمد ملک نومبر 2017

ہماری قومی تاریخ میں زمینی حقائق سےکامیاب پنجہ آزمائی کی مثالیں بھی موجود ہیں اور شرمناک پسپائی کی مثالیں بھی-آج علامہ اقبال کی برسی پر مجھے زمینی حقائق سےپنجہ آزمائی کی وہ زندہ اور منور مثال یاد آتی ہے جو مفکرِ پاکستان نے اپنی مختصر زندگی کے دورِآخر میں قائم کی اور جس کے ...

مزید پڑھیں


اقبال کی تضمیناتِ بیدل

مصنف: ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نومبر 2017

تضمین کا شمار صنائع لفظی میں ہوتا ہے-یہ فن قدیم زمانے ہی سے شعراء کی توجہ کا مرکز رہا ہے-’’تضمین‘‘ کا لفظ’’ضمن‘‘سے مشتق ہے-یہ ایک کثیر المعانی لفظ ہے جس کے لغوی معنی ’’ملانا، ضامن کرنا، پناہ میں لینایا شامل کرنے یا کسی شے کو دوسری چیز میں ملادینے کا ...

مزید پڑھیں


فرائیڈ کےنظریات پر اقبال کے اعتراضات

مصنف: ڈاکٹر محمد آصف اعوان نومبر 2017

معروف ماہرِ نفسیات سگمنڈ فرائیڈ(Sigmund Freud, (1856-1939)چیکو سلواکیہ کے  ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوا تاہم اس کی زندگی کا زیادہ تر حصہ آسٹریا کے درالخلافے ویانا میں بسر ہوا-اُنیسوی اور بیسوی صدی کا یورپ کو پرنیکس، کیپلر، گلیلیو، دیکارت  اور سر آئزک نیوٹن کے زیر اثر تھا-اُس دور ...

مزید پڑھیں


تصورِ ارضی پیوستگی : اقبال کے نظریہ قومیت کا بنیادی محرّک

مصنف: ادریس آزاد نومبر 2017

اقبالیات کے طالب علم کے طور پر میرا یہ مؤقف ہے کہ ڈاکٹر اقبال کے مخصوص نظریۂ قومیت کا اصل محرّک اُن کا تصورِ ارضی پیوستگی ہے-مَیں سمجھتا ہوں کہ اقبالیات کا یہی گوشہ ابھی تک محققین کی نظر سے پوشیدہ ہے-اقبال کے تصورِ ارضی پیوستگی کو کچھ اس لیے بھی عام تحقیق کا موضوع نہیں بنایا ...

مزید پڑھیں


اقبال کا تصورِعقل وعشق

مصنف: ڈاکٹر این میری شمل نومبر 2017

پروفیسر ڈاکٹر این میری شمل(ولادت-1923ء) کوئی 40برس تک ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں برصغیر کی زبانوں اور ثفاقت نیز اقبالیات کی تدریس کرنے کے بعد مئی 1992ءکو ریٹائر ہوئی ہیں-علامہ اقبال کے بارے میں انہوں نے جرمن اور انگریزی زبانوں میں کئی کتابیں لکھیں اور علامہ مرحوم کی کئی کتب کے ...

مزید پڑھیں


خطبات اقبال کے دیپاچہ پر ایک نظر

مصنف: عثمان حسن اپریل 2017

علم بنیادی طو پر جاننے کا نام ہے ،بعض مفکرین کے نزدیک انسانی ارتقاء دراصل انسانی علوم کی ارتقاء ہے - یہ قاعدہ ہمیں فقط عقلی استدلال اور تجربات و مشاہدات سے حاصل ہونے والے علوم میں ہی نہیں بلکہ الہامی مذاہب میں بھی نظر آتا ہے جہاں انسانی تاریخ اور علوم کی ارتقاء کے ساتھ دین اپنی ...

مزید پڑھیں


علامہ اقبال اور اسلام کا سیاسی نظام

مصنف: پروفیسرفتح محمد ملک اپریل 2016

آل انڈیا مسلم لیگ کے سیاسی پلیٹ فارم سے جدید سیاسی نظریات کی روشنی میں قیامِ پاکستان کا مطالبہ ﴿۱﴾ کرنے سے اکیس سال پیشتر اقبال نے جمہوریت کو اسلام کا مثالی سیاسی نظام قرار دیا تھا- ’’ اسلام کا آئیڈیل اخلاقی اور سیاسی نظام ‘‘ کے عنوان سے اپنے طویل انگریزی مضمون میں ...

مزید پڑھیں


واپس اوپر