مراوطن میری ماں ہے گھر ہے

مراوطن میری ماں ہے گھر ہے

مراوطن میری ماں ہے گھر ہے

مصنف: ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ اگست 2025

عزیز میھن!

تری فضاؤں میں ان ہواؤں میں نغمگی ہے

مرے ترانے نئے فسانے

جو گونجتے ہیں

تو تیرے پربت بھی ناچتے ہیں

جو بیج بوئے تھے میرے پرکھوں نے لا الہ کے نام پر وہ

شجر بنے ہیں

بڑے تناور

وہ بار آور

نہال سارے جو اس گلستاں میں اگ رہے ہیں

انھی کے سائے میں پل رہے ہیں

رسولِ رحمت، نبی آخر محمد مصطفےٰؐ کی الفت

ہر ایک دل میں سما رہی ہے

بلا رہی ہے بسوئے وحدت

بھلا کے رنگ و نسل قبیلے

وہ بڑھ رہے ہیں بسوئے نصرت

ترے عقابوں میں جوش اتنا

اڑان اونچی سی بھر رہے ہیں

وہ کہہ رہے ہیں

زمین ہو یا کوئی سمندر

نہیں ہے کوئی بھی ہم سے برتر

سبھی ہمارے پروں تلے ہیں

ہمارا پرچم بلند تر ہے

یہ چاند تارا عظیم تر ہے

مرا وطن میری ماں ہے گھر ہے

٭٭٭ 

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر