2020ءکےچند ٹیکنالوجی انقلاب

2020ءکےچند ٹیکنالوجی انقلاب

2020ءکےچند ٹیکنالوجی انقلاب

مصنف: ندیم اقبال جنوری 2020

ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت سی ترقی ہو چکی ہے اور مزید ترقی کا سلسلہ جاری ہے اور جوں جوں وقت گزر رہا ہے نئی نئی ایجادات زور و شور سے جاری ہیں جو کہ انجینیرز، سائنسدانوں اور کمپیوٹر ٹیکنیشنز کی جستجو کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس سے پوری دنیا استفادہ حاصل کر رہی ہے-2020ء میں استعمال ہونے والی نئی 7 دریافت کے بارے میں ذکر کرنا چاہوں گا -

1- مصنوعی ذہانت کا سروسز میں استعمال (Artificial Intelligence as A Service)

مصنوعی ذہانت پر بہت سے ممالک اپنی تحقیق کو جاری رکھے ہوئے ہیں مصنوعی ذہانت ربوٹ میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سروسز میں بروئےکار لانے کی کوشش کر رہے ہیں-کمپیوٹر شاخ میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ،دنیا کے سابقہ ادوار کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کم و بیش 50 کمپنیاں مصنوعی ٹیکنالوجی اور مشین لرننگ کو اپنے کاروبار میں استعمال کر رہے ہیں-ایک کمپنی صارفین کی کتاب ریڈنگ کی عادات کو مدنظر رکھتےہوئے بُکس کی لسٹ مہیا کرتی ہے جس سے اُسے کتاب ڈھونڈنے اور پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے-اسی طرح ویڈیوز، کھیل، ریسرچ اور سوشل عادات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے- دوسری کمپنی مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے ذریعے Voice Recognition سسٹم سے بہت سے احکامات پر عمل کرتی ہے-آواز کے ذریعے لفظ کو ٹرانسلیٹ کرنا ، موبائل لاک کو آواز کی پہچان کر وا کر اوپن کرنا، جہاز کو پائلٹ کی آواز سے کنڑول کرنا اور کلاؤڈ سروسز کی دیکھ بھال بھی شامل ہے-

2- 5جی سروس نیٹ ورک (5G)

یہ عام طور پر موبائل فون کی پانچویں جنریشن ہے جس میں تمام الیکٹرونکس آلات کو انٹرنیٹ کی تیز ترین سپیڈ حاصل ہوگی -یہ دراصل فائبر آپٹک تار سےتمام ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹریچر کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنا ہے جس کی بدولت گلوبل ویلیج میں بہت سے تبدیلی رونما ہوگی جس سے کاروبار، گھر، شاپس اور بہت سے اداروں میں کام کی رفتار بڑھنے کے ساتھ فائل ٹرانسفر اور ڈاؤن لوڈ ٹائم بھی کم ہوگا - بالخصوص آٹو موبائل انڈسڑی میں سیلف ڈرائیونگ کار، سمارٹ سٹی، سمارٹ ہوم اور سمارٹ ملک کی شکل اختیار کر سکے گا-جس سےکمپیوٹر پروسیسر سپیڈ اور کمپیوٹرساخت میں بھی تبدیلی رونما ہوگی-جس کا ڈائرکٹ فائدہ مصنوعی ذہانت سے سروسز کو بھی ہوگا جس سے مکمل ربوٹ انڈسٹری، موبائل فون انڈسٹری، آٹو موبائل انڈسٹری اور بہت سے نئی تحقیقاتی برانچز بھی متعارف ہونگی حتی کہ دنیا کے تمام کاروباری حضرات بھی اس سے مستفید ہونگے- تاہم بعض ممالک اس ٹیکنالوجی کو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر سمجھتے ہیں اس لئے انہوں نے اس کے استعمال پہ پابندی تجویز کر رکھی ہے جن میں بلجئیم سرِ فہرست ہے-

3- خود مختارڈرائیونگ(Self-Driving)

خود مختار ڈرائیونگ کاریں اور جیپیں بھی بہت جلد ہمیں روڈ پر نظر آنا شروع ہوں گی جس میں ڈرائیور نہیں ہوگا، جس کو سنسرز ،مشین لرننگ پیٹرن اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے کنڑول کیا جائے گا- بہت سے ممالک میں Waymo خود مختار ڈرائیونگ کار ،ٹیکسی کے طور پر کام سر انجام دی رہی ہے جس سے موبائل فون ایپ کے ذریعے کرنٹ لولیکشن اور ڈراپ لولیکشن درج کرکے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں- خود مختار ڈرائیونگ کار کو تحقیق کے بعد عوام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اس کو روڈ سگنل، موٹروے پولیس اور بالخصوص ٹریفک خفاظتی اقدامات سے بھرپور آگاہی حاصل ہے- خود مختار ڈرائیونگ کار انسانی ڈرائیور کو بہت سے سہولیات فراہم کرتی ہے اگر ڈرائیور، اونگھ، نیند یا گاڑی کنڑول کرنے میں ناکام ہو تو خود مختار گاڑی ڈرائیور کی جان خطرے سے دوچار نہیں کرے گی اور ڈرائیور کو مقررہ جگہ تک حفاظت سے پہنچا سکے گی- یہ ٹیکنالوجی صرف کار میں ہی نہیں بلکہ، بحری جہاز، ہوائی جہاز، ڈرونز اور روبوٹس بھی اس میں شامل ہونگے-

4- صحت سے متعلق پیشن گوئی ادویات (Predictive and Precision Medicine)

’’تندرستی ہزار نعمت ہے‘‘-صحت مند زندگی ہر شخص کی دلی خواہش ہے لیکن جب سے انسان نے مادیت کو اہمیت دینا شروع کی ہے انسانی اعضاء بہت سی بیماریوں کا آماج گاہ بن گئے ہیں - صحت سے متعلق جدید ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ ہر مریض کو ایک ہی طریقہ علاج سے صحت مند نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہر مریض کے تندرست ہونے کے خدوخال مختلف ہیں-بہت سی بیماریاں ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن عمر کے حساب سے اُن بیماریوں پر کنڑول کرنے کے طریقے مختلف ہیں - واضح علاج، معیاری ٹیسٹ اور عام دواؤں سے علاج ممکن ہے-ادویات ہدایت کرنے سے پہلے مریض کی بیماری کے متعلق تجزیہ کیا جاتا ہےیہ تجزیہ کرنے کیلئے میڈیکل ایپس ،ڈاکٹرز کی ریسرچ لیبارٹری ، ڈی این اے، صحت کی تفصیل اور استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں-ڈاکٹرز مریض کے متعلق اکٹھا ہونے والے تمام ڈیٹا سے مریض کی مصروفیات کو سیٹ کر تاہے جس سے مریض اُن ہدایات پر عمل کر کے جلد صحت یابی کی طرف گامزن ہوتا ہے-

5- کمپیوٹر وژن (Computer Vision)

کمپیوٹر وژن مصنوعی ذہانت کی ایک قسم ہے جس کا مقصد کمپیوٹر تصاویر کی سمجھ بوُجھ سے مختلف حالات کا اندازہ لگا سکے - موبائل لاک اوپن کرنے کیلئے فیس ریکوگنیشن ہدایت استعمال کی جاتی ہے جس سےکیمرہ اُس کی تصاویر کو 3ڈی میتھ ٹیمپلیٹس میں پروسیس کرتا ہے اور پہلے سے موجود ڈیٹا سے موازنہ کرکے موبائل لاک اوپن کر دیتا ہے-موجودہ تصویر سےاُس جیسی تصاویر کوتلاش بھی کرسکتے ہیں- کمپیوٹر وژن  Criminal لوگوں کو پکڑنے کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا جس سے وہ اُس شخص کی عادات کو مختلف مشین لرننگ پیٹرن اور الیگورتھم میں تجزیہ کرکے اُس شخص کی نشاندہی کرے گا- پولیس ربوٹ بھی کمپیوٹر وژن کی طرح کام کرتے ہیں جس سے وہ چھپے اور بھیس بدلے ہوئے مشکوک شخص کو بھی شناخت کر لے گا-

6- توسیعی حقیقت(Extended Reality)

یہ ورچوئل ریئلیٹی، آگمینٹڈریئلیٹی اور مکس ریئلیٹی جیسے مختلف ناموں کا مجموعہ ہے جس کی مدد سےصحت، کھیل، تعلیم، انجینئررنگ اور آرکیٹیکچر میدان میں انقلاب برپا ہوا ہے - ڈاکٹر انسانی دل (جو بہت نازک ترین جز ہے)کا باغور مشاہدہ کر سکتےہیں اور دل کے مسائل کے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں- آرکیٹیکچر بلڈنگ ڈیزائن کو اپنی مرضی سےایڈجسٹ کر سکتا ہے- بچہ لائیو گیم جیسا ماحول سے لطف اندوز ہو سکتا ہے - بہت سے ملکوں میں اس سے کار، ہوائی جہاز ڈرائیونگ کی ٹریننگ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیے جاتے ہیں-

7- بلاک چین (The Block chain)

دنیا میں بلاک چین بہت تیزی سےشہرت حاصل کر رہا ہے جس کی خاص وجہ کرنسی ریکارڈ کو محفوظ رکھنا ہے اور چیک کرناہےکہ کس کے پاس کیا ہے؟اور یہ ریکارڈ Distributed Ledger میں محفوظ ہوگا -بلاک چین کو انٹرنیشنل لین دین کیلئے استعمال کیا جائے گا - بلاک چین FITS کے مخفف پر کام کرے گا - F سے مراد Fraud کے ہیں بلاک چین فنانس لین دین کو فراڈ سے محفوظ رکھے گا - I سے مراد intermediaries ہے جس سے مراد ہے ’’تھر ڈ پارٹی شمولیت کا نہ ہونا‘‘تھرڈ پارٹی ہونے کی وجہ سے 15 منٹس کا کام 2 دن پر پہنچ جاتا ہے جس سے کرنسی ٹریڈنگ میں وقت ضائع ہوتا ہے- T سے مراد Throughput ہے جس کی مدد سے 4000افراد لین دین فی سیکنڈ میں کرسکیں گے- S سے مراد Stable Data ہے-جس میں ڈیٹاغیر مستحکم نہیں ہوتا جس میں زمین کے کاغذات اور پرسنل معلومات شامل ہے –

٭٭٭

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر