نذرانہ عقیدت دربار گاہِ سیدالشہداء امام حُسین (رضی اللہ عنہ)

نذرانہ عقیدت دربار گاہِ سیدالشہداء امام حُسین (رضی اللہ عنہ)

نذرانہ عقیدت دربار گاہِ سیدالشہداء امام حُسین (رضی اللہ عنہ)

مصنف: مستحسن رضا جامی جولائی 2025

جہانِ صبر کا ہر فلسفہ حُسینؓ کا ہے
کسے خبر ہے کہ کیا مرتبہ حُسینؓ کا ہے

جو حق شناس ہیں چلتے ہیں جان و دل لے کر
وہ اس لئے کہ جُدا راستہ حُسینؓ کا ہے

یزید کا کوئی نام و نشان تک نہ رہا
زمانہ اب بھی مگر آشنا حُسینؓ کا ہے

یہ اہلِ عشق سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں
مقام عقل سے بھی ماوراء حُسینؓ کا ہے

نبی (ﷺ) کی آل کا پُرسہ بھلا نہیں سکتے
جو اہلِ غم ہیں انہیں آسرا حُسینؓ کا ہے

تمام عالمِ انسانیت میں چرچا ہے
عرب حُسینؓ کا ہے قونیہ حُسینؓ کا ہے

کوئی ہو عہد، بھلے کوئی بھی زمانہ ہو
یزیدیت کو رضاؔ سامنا حُسینؓ کا ہے

٭٭٭ 

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر