مری حسینؓ سے نسبت ہے، میں حسینی ہوں حسینؓ آیۂ مدحت ہیں، میں حسینی ہوں
حسینؓ دین کے وارث، حسینؓ پور بتول حسینؓ دین کی دولت ہیں، میں حسینی ہوں
ردا و چادر زہرا کا پاس کرتی ہوں مجھے عزیز یہ حرمت ہے، میں حسینی ہوں
لبوں پہ نعرۂ تکبیر و حیدری دائم مجھے علیؓ سے ارادت ہے، میں حسینی ہوں
بھرے ہیں میرے خزانے کوئی کمی ہی نہیں یہ اہل بیت کی برکت ہے میں حسینی ہوں
بدون سر بہ رہ عشق می رود شبیر یہی وفا کی حقیقت ہے میں حسینی ہوں
لٹا کے سارا گھرانہ وہ جنگ جیت گیا حسینؓ کی یہی ندرت ہے، میں حسینی ہوں
ہر اک یزید کا سر کاٹ پھینکتی ہوں میں یہ میرے دین کی طاقت ہے میں حسینی ہوں
میں پنجتن کے غلاموں کی خادمہ زریں یہ چاکری بھی سعادت ہے میں حسینی ہوں
یہ افتخار ہے زریں فقط مجھے حاصل ہر ایک شعر عقیدت ہے میں حسینی ہوں
|