اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’اِنَّمَا یُرِیْدُ اللہُ  لِیُـذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا ‘‘(الاحزاب:33)
’’ اے رسول (ﷺ)کے گھر والو ! اللہ صرف یہ ارادہ فرماتا ہے کہ تم سے ہر قسم کی نجاست کو دور رکھے اور تم کو خوب ستھرا پاکیزہ رکھے‘‘-

 رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’حضرت ابو سعید خدری(رضی اللہ عنہ) اللہ تعالیٰ کے فرمان ’’ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللہُ  لِیُـذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ‘‘کے بارے میں فرماتے ہیں   کہ یہ آیت مبارک  پانچ تن پاک ’’حضرت محمدرسول اللہ (ﷺ) ، حضرت علی المرتضیٰ، سیّدہ  فاطمہ الزہراء اور حسنین کریمین (رضی اللہ عنھم) کے حق میں نازل ہوئی‘‘- (المعجم الأوسط للطبرانی ، باب الحآء ،من اسمہ الحسن)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

’’بے شک اللہ تعالیٰ جو اپنے مخلص بندوں کے حالات سے باخبر ہے وہ ان مواعظ و تذکرات بلیغہ اور عجیب و بدیع تنبیہات سے چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی دور فرما دے یعنی عقلاً اور شرعاً جو گندگی قبیح ہوتی ہے اسے ایک ہی  مرتبہ ،ایک ہی لمحہ  میں دُورفرما دے-اے اہل بیت اطہار(رضی اللہ عنھم) جو کرامت اور نجابت کی فطرت پر پیدا کیے گئے ہو تمہیں  طبیعت کی میل،ہیولی کی  گندگیوں سے پاک فرما دے جو جبلی ذاتی صفائی کے لیے رکاوٹ بنتی ہیں ایسا پاک کرنا جو اپنی حد کو پہنچا ہوا ہو اس طرح کے تم میں نقص کا شائبہ باقی  نہ رہنے پائے اور عیب کا اصلاً رنگ نہ رہے ‘‘- (تفسیر جیلانی)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

پَنجے مَحل پَنجاں وِچ چَانن دِیوا کِت وَل دَھرئیے ھو
پَنجے مَہر پَنجے پَٹواری حاصِل کِت وَل بھَرئیے ھو
پَنجے اِمام تے پَنجے قِبلے سَجدہ کِت وَل کرئیے ھو
باھوؒ جے صَاحب سر مَنگے ہَرگِز ڈِھل نہ کرئیے ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ :

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’اپناحوصلہ بلندر کھیے-موت سے نہ ڈرئیے ،ہمارامذہب ہمیں یہ سکھاتاہے کہ ہمیں ہمیشہ موت کا استقبال کرنے کیلئے تیاررہناچاہیے ،ہمیں پاکستان اوراسلام کا وقار بچانے کیلئے اس(موت) کا مردانہ وار سامناکرناچاہیے،صحیح مقصد کے حصول کی خاطر ایک مسلمان کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے سے بہتر اورکوئی راہ نجات نہیں‘‘- (پنجاب یونیورسٹی اسٹیڈیم میں عوام سے خطاب-لاہور،30 اکتوبر،1947ء) 

فرمان علامہ محمد اقبالؒ:

آن امام عاشقان پور بتول
سرو آزادی ز بستان رسول
در میان امت ان کیوان جناب
ہمچو حرف قل ہو اللہ در کتاب (رموزِ بیخودی)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر