نذرانہ عقیدت دربار گاہ ِ سیدالانبیاءﷺ

نذرانہ عقیدت دربار گاہ ِ سیدالانبیاءﷺ

نذرانہ عقیدت دربار گاہ ِ سیدالانبیاءﷺ

مصنف: مستحسن رضا جامی اگست 2026

میں مانگتا پھرتا ہوں دعا شاہِ مدینہ
مسکن ہو مدینے کی فضا شاہِ مدینہ

یہ آپ (ﷺ) کی رحمت ہے کہ خالی نہیں موڑا
کاسہ مرا فی الفور بھرا شاہِ مدینہ

دنیا میں نہ عقبٰی میں کوئی آپ (ﷺ) سا ہوگا
رُتبہ کہ ہے عالم سے جُدا شاہِ مدینہ

رب اپنا کرم خاص عطا کرتا ہے اُن کو
کرتے ہیں زمانے کو عطا شاہِ مدینہ

محبوبِ خدا آپ کی حد ہو نہیں سکتی
خود رُتبہ بیاں رب نے کیا شاہِ مدینہ

مجھ بے کس و نادار پہ رحمت کی نظر ہو
اک عاصی پریشان ہُوا شاہِ مدینہ

ہے اس کے نصیبوں پہ مجھے رشک ہمیشہ
جو آپ (ﷺ) پہ قربان ہوا شاہ مدینہ

جو آپ کی عظمت کو نہیں مانتے آقا (ﷺ)
اُن لوگوں سے خود رب ہے خفا شاہِ مدینہ

عزت ہے نہ شہرت نہ کوئی نام ہے میرا
سب آپ (ﷺ) کے در سے ہے مِلا شاہِ مدینہ

مالائیں میرے لب پہ درودوں کی ہیں جامیؔ
کرتے ہیں فقیروں کا بھلا شاہ مدینہ

٭٭٭

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر