اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَہٗ عَنْ ذِکْرِنَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَکَانَ اَمْرُہٗ فُرُطًا‘‘

’’اور آپ اس شخص کا کہا نہ مانیں جس کا دل ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اس نے اپنی خواہش کی پیروی کی اور اس کا معاملہ حد سے بڑھ گیا ‘‘- (الکہف:28)

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’ حضرت ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے بیان ارشاد فرمایا :

إِنَّ اللهَ قَالَ: مَنْ عَادَى لِيْ وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهٗ بِالحَرْبِ

بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا:جو میرے کسی ولی سے دشمنی رکھے میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں ‘‘- (صحیح البخاری ،كِتَابُ الرِّقَاق)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

’’ کیا تم نے اُجڑے ہوئے مکانوں کو نہیں دیکھا کہ ان کے رہنے والوں نے گناہ کر کے ویران کر دیئے، کیونکہ گناہ شہروں کو ویران اور بندوں کو ہلاک کر دیتے ہیں - یہی تیرا حال ہے- تیرا جسم شہر ہے جب تو اس میں نافرمانی کرے گا تواس میں بربادی آئے گی جب تو گناہ کرے گا تو پہلے تیرا جسم خراب ہوگا، پھر تیرے دین کا جسم برباد ہوگا تو اندھا ، اپاہج، اور بہرہ بن جائے گا اورتیری قوت جاتی رہے گی- تجھے طرح طرح کے امراض لاحق ہوں گے ،تجھے محتاجی آئے گی اوروہ تیرے مال کے گھر کو بر باد اور تجھے دوستوں اور دشمنوں کا محتاج کرے گی ‘‘- (الفتح الربانی)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

پاک پَلیت نہ ہوندے ہَرگز توڑے رہندے وچ پَلیتی ھو
وحدت دے دریا اُچھَلّے ہِک دِل صحی نہ کیتی ھو
ہِک بُت خانیں وَاصل ہوئے ہِک پَڑھ پَڑھ رہن مَسیتی ھو
فاضِل سَٹ فضیلت بیٹھے باھوؒ عشق نماز جاں نِیتی ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناحؒ :

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ کے انتقال پر ملال کی خبر نے عالم اسلام کو رنج و الم  میں مبتلا کر دیا ہے -بلاشبہ وہ عظیم ترین شعراء فلسفیوں اور بنی نوع انسان کے صاحبان بصیرت میں سے ایک تھے انہوں نے ملک کی سیاست اور عالم اسلام کی دانش وبینش اور ثقافتی تعمیر میں ایک ممتاز کردار ادا کیا -میرے لیے وہ ایک ذاتی دوست، فلسفی اور رہنما تھے اس طرح  میرے لیے وجدانی اور روحانی تائید کا ایک بہت بڑا منبع تھے ‘‘- (کلکتہ، 21 اپریل 1938ء)

فرمان علامہ محمد اقبالؒ:

غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں (بانگ درا)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر