اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ؁ الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ؁  وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَ؁ اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ‘‘

’’کم تولنے والوں کی خرابی ہےوہ کہ جب اوروں سے ماپ(ناپ کر) لیں پورا لیں اور جب انہیں ماپ یاتول کردیں کم کردیں، کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے‘‘-(اَلْمُطَفِّفِیْنَ،1-4)

 رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

 حضرت ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے مروی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشادفرمایا:

’’مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنَّا‘‘ ’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘- (صحيح البخاری،كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

سیدی رسول اللہ (ﷺ) نے بعض صحابہ کرام (رضی اللہ عنھم) سے ارشادفرما یا:’’تمہارا سب سے بڑا دشمن تمہارانفس ہے جو تمہارے پہلوؤں کے درمیان ہے ‘‘-تم اُس وقت تک اللہ ربُّ العزت کی محبت نہیں حاصل کرسکتے جب تک اپنے اندرونی دشمنوں نفس امّارہ ، لوّامہ اور مُلہمہ کو زیر نہیں کر لیتے اورتمہارا وجود اخلاق ذمیمہ  وبہیمیہ مثلاً زیادہ کھانے پینے ،زیادہ سونے اورلغویات وغیرہ کی محبت اور عاداتِ وحشیانہ مثلاً قہر و غضب،گالی گلوچ، مار پیٹ وغیرہ اور اخلاق شیطانیہ مثلاً کبر و عجب و حسد و کینہ اور اِن جیسی دیگر بدنی و قلبی آفات سے پاک نہیں ہو جاتا ‘‘- (سر الاسرار)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

ر:راتیں نین رت ہنجوں روون تے دیہاں غمزدہ غم دا ھو
پڑھ توحید وڑیا تن اندر سکھ آرام نہ سمدا ھو
سر سولی تے چاٹنگیوے ایہو راز پرم دا ھو
سدھا ہو کوہیوے باھوؒ قطرہ رہے نہ غم دا ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ :

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’اگر ہم ناکام ہو گئے تو قصور ہمارا اپنا ہو گا - تاریخ اور آئندہ نسلوں کو یہ موقع نہ دیجئے کہ وہ ہماری مذمت کریں اور یہ کہہ سکیں کہ اس (موجودہ ) نسل کے لوگ اس وقت بھی چھوٹے چھوٹے اختلافات اور ذاتی جھگڑوں سے بلند تر نہ ہو سکے جب بدیہی طور پر ہمیں اپنے قومی کاز اور محبوب منزل مقصود پاکستان کی خاطر اپنی صفوں میں مکمل اتحاد کی ضرورت تھی‘‘- (بمبئی،3 مارچ،1947ء) 

فرمان علامہ محمد اقبالؒ:

صبحِ ازل یہ مجھ سے کہا  جبرئیل نے
جوعقل کا  غلام ہو وہ دل  نہ کرقبول
باطل دوئی پسند ہے، حق لاشریک ہے
 شرکتِ میانہ حق و باطل نہ کر قبول (ضربِ کلیم)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر