اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

وَ اِنَّہٗ  لَکِتٰبٌ عَزِیْزٌ لا ؁ لَّا یَاۡتِیْہِ  الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْہِ وَ لَا مِنْ خَلْفِہٖ ط تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَکِیْمٍ حَمِیْدٍ‘‘

’’ بیشک یہ بہت معزز کتاب ہے - اس میں باطل کہیں سے نہیں آسکتا نہ سامنے سے اور نہ پیچھے سے، یہ کتاب بہت حکمت والے، حمد کیے ہوئے کی طرف سے نازل شدہ ہے ‘‘- (حم سجدہ:41-42)

 رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’حضرت سہل بن معاذ (رضی اللہ عنہ) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشادفرمایا : جس نے قرآن پاک پڑھا اور اس پر عمل بھی کیا اس کے ماں باپ کو قیامت کے دن ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی اس دنیا میں لوگوں کے گھروں میں چمکنے والے سورج کی روشنی سے زیادہ حسین ہو گی- تو اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جس نے خود اس پر عمل کیا؟ (المعجم الاوسط للطبرانی،باب المیم)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ:

’’اللہ عزوجل نے اپنی  کتاب کی آیات مبارکہ  کا وصف بیان کرتے ہوئےارشاد فرمایا: اس میں باطل کہیں سے نہیں آسکتا نہ سامنے سے اور نہ پیچھے سے، یہ کتاب بہت حکمت والے، حمد کیے ہوئے کی طرف سے نازل شدہ ہے ‘‘-(حم السجدہ)پس با خبر طالب  ہدایت  کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کتاب کے چھپے ہوئے اسرار جو اس کی تہوں میں پوشیدہ ہیں کی تلاش میں غوطہ لگائے   اور اس کے سمندر میں غوطہ زن ہو حتیٰ کہ اس کے یکتا موتیوں اور اس کے ہاروں میں پروئے  گئے ہیرے جواہرات حاصل کرنے میں اور جو اللہ عزوجل  کے اخلاق سے متخلق ہونے میں  کامیاب ہوجائے -حتیٰ کہ خلافت و نیابت اس  کو عطا کردی جائے تووہ  خطابِ الٰہی کا مستحق  بن جائے گا ‘‘- (تفسیر الجیلانی ؒ)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

ج:جیں دِل  عشق خرید نہ کیتا سو دِل بخت  نہ بختی ھو
 اُستاد اَزل دے سبق پڑھایا ہتھ دتّس دل تختی ھو
بر سر آیاں دم ناں ماریں جاں سر آوے سَختی ھو
پڑھ توحید تے تھیویں واصل باھوؒ سبق پڑھیوے وقتی ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’اب ہمارے  پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ کار نہیں کہ ہم قرآنی  تعلیم پر عمل پیرا ہو جائیں یعنی اگر تمہیں کسی فرقے کی طرف سے غداری یا عہد شکنی کا خدشہ ہو تو ان کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ان کے منہ پر مار دو، اللہ عزوجل غداروں اور عہد شکنوں کے اعمال کو پسند نہیں فرماتا‘ ‘- (آل انڈیا مسلم لیگ کا تیسواں سالانہ اجلاس-24 اپریل ،1943ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

قرآن میں ہو غوطہ زن اے مرد مسلماں
اللہ کرے تجھ کو عطا جدت کردار
 جو حرف 'قل العفو' میں پوشیدہ ہے اب تک
اس دور میں شاید وہ حقیقت ہو نمودار! (ضربِ کلیم)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر