اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’اِنَّمَا یُرِیْدُ اللہُ لِیُـذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَہِّرَکُمْ ‘‘ (الاحزاب:33)

اللہ تو یہی چاہتا ہے اے نبی کے اہلبیت! کہ تم سے ہر ناپاکی دُور فرما دے اور تمہیں پاک کرکے خوب ستھرا کردے-

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

حضرت يَعْلَى بن مُرَّةَ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشادفرما یا :

’’حُسَيْنٌ مِّنِّى وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ أَحَبَّ اللهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا ‘‘

’’حسین(رض) مجھ سے ہے اورمَیں حسین (رض) سے ہوں- اے اللہ تو اُس سے محبت فرما جو حسین (رض) سے محبت کر تا ہے ‘‘-

(سنن الترمذى، کتاب المناقب) 

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ:

’’جوشخص رسول اللہ (ﷺ) کی متابعت اور آپ (ﷺ)  کی اہل بیت کی اتباع میں دینی و حقیقی نیکی کماتا ہے ہم اس کے لیے اس میں یعنی اس پر مرتب ہونے والے اُخروی کمالات میں زیادہ حُسن بڑھائیں گے جوہماری طرف سے فضل واحسان ہوگا -بے شک اللہ عزوجل جواپنے بندوں کے ضمیروں پر مطلع ہے،ان کی نیتوں کو جانتاہے وہ اپنے حبیب مکرم (ﷺ) کی اہل بیت اطہار(رض)سے محبت کرنے والے کے گناہوں کو بخشنے والا ہے اورجواللہ عزوجل  کی رضا میں  اہل بیت سے محبت کرتے ہیں تو اللہ عزوجل ان  کا قدر دان ہے کہ  انہیں پورا پورا ثواب عطا فرمائے گا اور مختلف قسم کی کرامات وافر مقدار میں انہیں عطا ہوں گی‘‘-

(تفسیر جیلانی ،زیرِآیت الشورٰی :23)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

ج:جے کر دین عِلم وِچ ہوندا سر نیزے کیوں چَڑھدے ھو
اَٹھاراں ہَزار جو عَالم آہا اوہ اگے حسینؑ دے مَردے ھو
جے کجھ مُلاحظہ سرورؐ دا کردے تاںخیمے تمبو کیوں سڑدے ھو
جے کر مَندے بیعت رَسُولیؐ پانی کیوں بندے کردے ھو
پر صادق دین تنہاں دے باھوؒ جو سِر قُربانی کردے ھو
(ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’عورتوں کوخود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناچاہیے اوراپنے بچوں کو بھی پڑھانا چاہیے،وہ ہاتھ جو پنگوڑھے کو ہلاتا ہے،دنیا پر حکومت کرتا ہے -انہیں اپنے بچوں کو جومسلم ہند کے مستقبل کے رہنما ہیں ،اس طور سے پرورش کرناچاہیےکہ وہ ذہین ہوں اور ایسے تعلیم یافتہ مسلمان لڑکے ہوں جن میں اسلام سے محبت اورہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ بھراہوا ہو ‘‘-

(مسلم خواتین کے اجتماع سے خطاب،کلکتہ،25فروری،1946ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

رمزِ قرآں از حُسین آموختیم
ز آتشِ اُو شُعلہ ہا اندوختیم
در نوائے زندگی سوز از حُسین
اہلِ حق حُرّیت آموز از حُسین
(اسرار و رموز)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر