اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللہَ وَ رَسُوْلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَاَعَدَّلَہُمْ عَذَابًا مُّہِیْنًاo ‘‘(الاحزاب:57)

’’بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کو اذیت دیتے ہیں اللہ ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت بھیجتا ہے اور اُس نے ان کے لیے ذِلّت انگیز عذاب تیار کر رکھا ہے‘‘-

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’حضرت مُغِیرہ ابن ابی رَزِّین (رضی اللہ عنہ) نے روایت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت عباس بن عبد المطلب(رضی اللہ عنہ) سے عرض کی گئی آپ میں سے کون بڑا ہے آپ یا نبی پاک (ﷺ)؟ تو آپ (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ حضور پاک (ﷺ) مجھ سے بڑے ہیں اور مَیں آپ (ﷺ) سے پہلے پیدا ہوا ہوں‘‘- (المستدرک للحاکم علی الصحیحین)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

’’اے مالدار!تو اللہ عزوجل کو چھوڑ کرمال میں مشغول نہ ہو، کیاخبرکل تو محتاج ہوجائے -توکسی کے ساتھ نہ رہ بلکہ سب کے پیداکرنے والے کے ساتھ رہ -وہ ایساہے کہ اس کی طرح کا کوئی نہیں -اگر اس کے غیر سے راحت چاہے گا تو راحت نہ ملے گی -سیدی رسول اللہ(ﷺ) کا فرمان مبارک ہے :’’لَارَاحَۃَ الْمُؤْمِنِ مِنْ دُوْنِ لِقَاءِ رَبِّہٖ‘‘، ’’اللہ عزوجل کی ملاقات کے علاوہ مومن کے لیے کوئی راحت نہیں‘‘- جب اللہ عزوجل خلقت اور تیرے درمیان خرابی اور ویرانی ڈال دے اور اپنے اورتیرے درمیان میں تعلقات قائم کرلے -توسمجھ لے اس نے تجھے پسندکرلیاہے -تُو اس کے پسندیدگی کو بُرا مت سمجھ -جو بندہ اللہ عزوجل کے ساتھ صبر کرتا ہے وہ الطاف الٰہی کے عجائبات کا نظارہ کرتا ہے اور جو فقر پہ صبر کرے اسے امیر ی مل جاتی ہے ‘‘- (فتح الربانی )

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

ہِک دَم سَجن تے لَکھ دَم وَیری ہِک دَم دے مارے مردے ھو
ہِک دَم پِچھے جَنم گوایا چور بنے گھَر گھَر دے ھو
لائیاں دا اوہ قَدر کی جانن جِہڑے محرم ناہیں سرّ دے ھو
سو کیوں دِھکے کھاون باھوؒ جِہڑے طالب سچّے دَر دے ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’اب  ہمارے پاس اس کے سوا اورکوئی چارہ نہیں کہ ہم قرآنی تعلیم پہ عمل پیرا ہو جائیں یعنی اگر تمہیں کسی فرقے کی طرف سے غداری  یا عہد شکنی کا خدشہ ہو تو ان کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ان کے منہ پر مار دو -اللہ غداروں اور عہد شکنوں کے اعمال کو پسند نہیں کرتا‘‘- (آل انڈیا مسلم لیگ کا تیسواں  سالانہ اجلاس، خطبہ،24اپریل 1943ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

کافر ہندی ہوں میں دیکھ میرا ذوق و شوق
دل میں صلوٰۃ و درود، لب پہ صلوٰۃ و درود
شوق مری لے  میں ہے، شوق مری نے  میں ہے
نغمہ ’’اَللہُ ھُوْ‘‘ میرے رگ و پے میں ہے  (بالِ جبریل)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر