اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اﷲُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَـلَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَاھُمْ یَحْزَنُوْنَo (الاحقاف:۱۳)

بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر انہوں نے استقامت اختیار کی تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گےo

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

میرابندہ نوافل سے میرا قرب حاصل کرلیتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگتاہوں،جب میں اس سے محبت کرتاہوں تومیں اس کے کان بن جاتاہوں جن سے وہ سنتاہے،میں اسکی آنکھیں بن جاتاہوں جن سے وہ دیکھتاہے،میں اسکے ہاتھ بن جاتاہوں جن سے وہ پکڑتاہے اس کے پائوں بن جاتاہوں جن سے وہ چلتاہے-(صحیح بخاری،کتاب الرقاق،باب التواضع)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

یہی روح وجودِمربی کیلئے آئینہ ہے جواس کے اوراس کے رب حق سبحانہ‘ کے درمیان وسیلہ ہے-حضرت علی کرم اللہ وجہہ کاقول ہے :-’’اگرمیراربّ خودمیری تربیّت نہ کرتاتو مَیں اُسے پہچان نہ پاتا‘‘-اُس باطنی مربی کوپانے کاذریعہ ظاہری مربی کی تربیّت یعنی انبیأواولیأکی تلقین ہے کہ وہ قلب اورقالب کے چراغ ہیں،اُن کی تربیّت سے آخری روح(روح قدسی ) کاظہورہوتاہے جیساکہ فرمان حق تعالیٰ ہے :-’’اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں جس پر چاہتاہے اپنے عالم ِامرسے روح القأکردیتاہے‘‘-حیاتِ قلب اورمعرفتِ حق تعالیٰ کاذریعہ بننے والی اُس روح کو حاصل کرنے کے لیے مرشد کی تلاش بے حدضروری ہے،اس بات کوخوب سمجھ لو-(سرالاسرار:۱۹۳)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

مرشد مینوں حج مکّے دا رحمت دا دروازہ ھو

کراں طواف دوالے قبلے نت ہووے حج تازہ ھو

کن فیکون جدوکاسنیاط ڈٹھا مرشد دا دروازہ ھو

مرشد سدا حیاتی والا باھوؒ اوہو خضرتے خواجہ ھو

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ :

ایمان ، اتحاد ، تنظیم

اگرہم قرآن مجیدکواپناآخری اورقطعی رہبربناکرشیوۂ صبرورضاپرکاربندہوں اوراس ارشادِ خداوندی کوکبھی فراموش نہ کریں کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں تو دنیاکی کوئی طاقت یاکئی طاقتیں مل کربھی مغلوب نہیں ہوسکتیں-

(جلسۂ عام حیدرآباددکن۱۱جولائی۱۹۴۶ء)

فرمان علامہ محمد اقبالؒ:


٭ تمنّا دردِ دِل کی ہو تو خِدمت کر فقیروں کی

نہیں مِلتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں٭

حاصِل کسی کامِل سے یہ پوشیدہ ہُنر کر

کہتے ہیں کہ شیشہ کو بنا سکتے ہیں خارا (بانگ درا)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر