اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:
’’ جب کافروں نے ان کو بےوطن کردیا تھا- درآں حالیکہ وہ دو میں سے دوسرے تھے، جب وہ دونوں غار میں تھے جب وہ اپنے صاحب سے فرما رہے تھے، غم نہ کرو، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے، سو اللہ نے ان پر طمانیت قلب نازل کی اور ان کی ایسے لشکروں سے مدد فرمائی جن کو تم نے نہیں دیکھا ‘‘-(التوبہ:40)
رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
حضرت ابو کعب(رضی اللہ عنہ)سے مروی ہے کہ سیّدی رسول اللہ (ﷺ) نے ارشادفرمایا:
’’اِقْتَدُوْا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي أَبِيْ بَكْرٍ، وَعُمَرَ‘‘
’’میرے بعد ابوبکر اورعمر(رضی اللہ عنھم) کی پیروی کرنا‘‘- (سنن الترمذی ، بَابُ مَنَاقِبِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ (ﷺ)
فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :
’’سیّدی رسول اللہ( ﷺ )سے مروی ہے کہ ایک شخص آپ( ﷺ )کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں اللہ واسطے آپ ( ﷺ )کے ساتھ محبت رکھتا ہوں تو آپ( ﷺ )نے اس سے ارشاد فرمایا :بلا اور فقرکو اپنی چادر بنائے کیونکہ تو میری صفت کےساتھ متصف ہونا چاہتاہے اور اور میرے جیسی کیفیت اختیار کرنا چاہتا ہے، ( محبوب کی) موافقت کرنا محبت کی شرط ہے-جب ابوبکر صدیق(رضی اللہ عنہ)محبت رسول (ﷺ)میں سچے ہوئے تو انہوں نے اپنا سارا مال ( ﷺ )آپ پر خرچ کر دیا اور آپ(ﷺ )کی سی حالت بنائی اور فقر میں آپ( ﷺ ) کے شریک ہو گئے-یہاں تک کہ صرف ایک عبا (چادر) سے گزر بسر فرماتے آپ(ﷺ) کی ظاہر ی و باطنی اورخفیہ وعلانیہ طرح موافقت کی ‘‘-(فتح الربانی)
فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:
ز:زَاہد زُہد کرینْدے تھَکے روزے نفل نمازاں ھو
عاشق غرق ہوئے وچ وَحدت اللہ نال محبّت رازاں ھو
مَکھی قید شہد وِچ ہوئی کیا اُڈسی نال شہبازاں ھو
جنہاں مجلس نال نبی (ﷺ) دے باھوؒ سوئی صاحب ناز نوازاں ھو (ابیاتِ باھو)
فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ :
ایمان ، اتحاد، تنظیم
’’آپ میں سے ہر ایک کو ملک کے دفاع کو مستحکم بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہے اور آپ کا شعار ایمان، تنظیم اور ایثار ہونا چاہیے-آپ اپنے قد کاٹھ کی کمی اپنی جرأت، فرض شناسی اور بے لوث لگن کے ذریعہ پوری کر سکتے ہیں-کیونکہ زندگی کی فی الواقع کوئی حقیقت نہیں، صرف ہمت، استقلال اور عزم بالجزم ہی اسے بامعنی بناتے ہیں ‘‘- (کراچی ،23جنوری،1948ء)
فرمان علامہ محمد اقبالؒ:
بولے حضور(ﷺ)، چاہیے فکر عیال بھی
کہنے لگا وہ عشق و محبت کا راز دار
پروانے کو چراغ ہے، بلبل کو پھول بس
صدیق کے لیے ہے خدا کا رسولؐ بس (بانگِ درا)