اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’تم ان کے مقابلے کے لئے اپنی طاقت بھر قوت کی تیاری کرو اور گھوڑوں کے تیار رکھنے کی  کہ اس سے تم اللہ کے دشمنوں کو خوف زدہ رکھ سکو اور ان کے سوا اوروں کو بھی، جنہیں تم نہیں جانتے اللہ انہیں خوب جان رہا ہے جو کچھ بھی اللہ کی راہ میں صرف کرو گے وہ تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارا حق نہ مارا جائے گا‘‘- (الانفال:60)
رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ میں نے سیّدی رسول اللہ (ﷺ)  کوارشاد فرماتے ہوئے سنا:’’اگر تم اللہ تعالیٰ  پر ایسے توکل کرو جیساکہ اس پر توکل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اس طرح  رزق دیا جائے گا جس طرح پرندے کو دیا جاتا ہے  جو صبح خالی پیٹ جاتا ہے اور شام کو پیٹ بھر کر  واپس آتا ہے‘‘- ( سنن  الترمذی، باب:فی التوکل علی اللہ)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

اللہ تعالیٰ نے  حدیث قدسی میں ارشادفرمایا :’’فقرا ءسے محبت رکھنا مجھ سے محبت رکھنا ہے ‘‘-رسول اللہ (ﷺ) کا فرمان مبارک ہے:’’فقر میرافخر ہے اور میرے لئے باعث افتخار ہے ‘‘-یہاں فقر سے مراد وہ فقیری (غربت وافلاس) نہیں جو عوام میں مشہور ہے بلکہ اس سے مراد اللہ عزوجل ( کے فضل و کرم )کی محتاجی اوراللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس کے سوا تمام  دنیاوی اور اُخری نعمتوں کو ترک کرنا ہے اور اس سے مراد اس قدر فنافی اللہ ہونا  ہے کہ اس کے وجود میں اُس کے نفس کے لئے کوئی چیز باقی نہ ر ہے اور اللہ کے سوا اس کے دل میں کسی چیز کی سمائی نہ ہو جیسا کہ حدیث قدسی میں فرمان حق تعالیٰ ہے:’’میں نہیں سما تا زمین میں، نہیں سماتا آسمانوں میں لیکن بندہ مومن کے دل میں سماجاتا ہوں ‘‘- (سر الاسرار) 

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

ت: تُلہ بَنھ تَوکّل وَالا ہو مَردانہ ترئیے ھو
جِیں دُکھ تھِیں سُکھ حاصِل ہووے اُس دُکھ تھِیں نہ ڈَرئیے ھو
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا آیا چِت اُسے ول دَھرئیے ھو
اوہ بے پَرواہ درگاہ ہے باھوؒ اوتھے رو رو حاصِل بھَرئیے ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ :

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’محض نعروں اور دلفریب الفاظ کے چکر میں نہ آئیے حرف ظواہر سے گمراہ نہ  ہو جائیے بلکہ  اپنے اصولوں پر کاربند  رہیے اور آپ کسی  چیز  سے خوف نہیں کھائیں گے بلکہ کامیابی (آپ کا مقدر ہو گی) ہمیں دوبارہ میدان کو حاصل کرنا ہو گا  ہمیں  ایک بار پھر اپنے آپ میں واپس آنا  ہو گا ہمارے سامنے جو کام ہے وہ مشکل ہے لیکن اس کا صرف ہم پر انحصار ہے  اور اگر ہم مستعدی کے ساتھ ہمت و حوصلہ، خوش امیدی، خود اعتمادی ، نظم و ضبط اور اتحاد سے کام کریں گے تو انشاء اللہ بہت جلد جنگ جیت لیں گے‘‘- (قائد اعظم تقریر وبیانات جلد 3،ص:1686)

فرمان علامہ محمد اقبالؒ:

کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
کافر ہے تو ہے تابع تقدیر مسلماں
مومن ہے تو وہ آپ ہے تقدیر الہٰی (ضربِ کلیم)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر