اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلناط و ان اللہ لمع المحسنین ‘‘(العنکبوت:69)

’’ اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی، ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے  اور بےشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے‘‘-

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’ حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ)  نے ارشاد فرمایا:اللہ عزوجل کی راہ میں نکلنا ان تمام چیزو ں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع  اور غروب ہوتا ہے اور حضرت ابو ایوب انصاریؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عزوجل کی راہ  میں جہاد کیلئے صبح یاشام چلنا دنیا ومافیھا سے بہتر ہے ‘‘-(صحیح مسلم ، بَابُ فَضْلِ الْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ فِي سَبِيلِ اللهِ)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ:

اے بیٹا!دنیا سے آگے بڑھ کر رضائے الٰہی تک پہنچ جا،تاکہ وہ تجھ سے راضی  ہوجائے کیونکہ وہ راضی ہو کر تجھے اپنا محبوب بنالے گا-تُو اپنے قلب سے رزق کاغم نکال دے ،رزق بغیر مشقت اور تکلیف اُٹھانے کے اللہ عزوجل کی طر ف سے تیرے پا س آئے گا-دل سے ہر طرح کے غم نکال دے ،سب غموں کا ایک غم بنالے، وہ ہے اللہ کا غم-جب تُو ایسا کرلےگا تو   وہ تیرے سارے غموں کی کفایت کرے گا-تیراغم وہ ہے جو تجھے غم میں ڈالے، اگر تیراغم دنیا کیلئے ہے تو تُو دُنیا کا ساتھی ہے ،اگر تیراغم آخرت کے لیے  ہے  تو تُو آخرت کا ساتھی ہے اور اگر تیراغم مخلوق کے لیے ہے تو تُوانہی کے ساتھ ہے (اور) اگر تیراغم اللہ عزوجل کے لیے ہے تو تُودنیا وآخرت میں اُسی کے ساتھ ہے-(فتح الربانی)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

ع:عاشِق سوئی حقیقی جِہڑا قَتل معشوق دے منّے ھو
عِشق نہ چھوڑے مُکھ نہ موڑے توڑے سے تلواراں کھَنّے ھو
جِت وَل ویکھے راز ماہی دے لگے اوسے بنّے ھو
سچّا عِشق حسینؑ علیؑ دا باھوؒ سِر دیوے رَاز نہ بھنّے ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

یاد رکھئے! کہ آج جوکچھ ہورہا ہے کل آپ کو اس کی عنان سنبھالنی ہوگی-پس کیا آپ نے ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے جو آپ کے کندھوں پر پڑنے والی ہیں ،اپنی تربیت حاصل کر لی ہے ،خود کو نظم وضبط کا خوگر بنالیا ہے اور مناسب طور پر لیس کرلیا ہے؟ نہیں تو آگے بڑھئے اور اس کام کو آج سر انجام دے لیجئے -یہی مناسب وقت ہے  اور میں آپ کی ہر کامیابی  کے لیے دعا گو ہوں  -(پنجاب مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن  کے نام پیغام سالانہ اجلاس کے موقع پر، راولپنڈی 27 فروری 1942ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

آگ اس کی پھونک دیتی ہے برنا و پیر کو
لاکھوں میں ایک بھی ہوا گر صاحب ِ یقیں
تو اپنی سرشت اب اپنے قلم سے لکھ
خالی رکھی ہے خامہ حق نے تری جبیں (ضربِ کلیم)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر