اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

یایھاالذین امنوا اتقوا اللہ و ابتغوا الیہ الوسیلۃ و جاھدوا فی سبیلہ لعلکم تفلحون

’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو  اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ‘‘- (المائدہ:35)

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’حضرت ابو موسٰی اشعریؒ سے مروی ہے  کہ سیدی رسول اللہ (ﷺ) کے پاس جب کوئی سائل آتا یا آپ (ﷺ) سے کوئی حاجت طلب کی جاتی تو آپ (ﷺ) ارشاد فرماتے:

’’سفارش کیاکرو اس سے تمہیں ثواب ملے گا اوراللہ عزوجل اپنے نبی مکرم (ﷺ) کی زبان (اقدس) پہ جو چاہتاہے فیصلہ فرما دیتا ہے‘‘-(صحیح البخاری ،کتاب الزکوٰۃ)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ:

’’اللہ عزوجل نے تمہیں علم پر بہکا دیاہے،گرد جب بیٹھ جائے گی تو جلد ہی تجھے خبر ہوجائے گی کہ تیرے نیچے گھوڑا ہے یا گدھا(جب گرد بیٹھ جائے گی) تو تُو دیکھے گا کہ اولیاء اللہ عزوجل گھوڑوں اور بختی اونٹوں پر سوار  ہیں اور تُوایک شکستہ حال گدھے کے اوپر سوار ہے-تجھے شیطانوں اور ابلیسوں کے شریر و سرکش پکڑلیں گے-کوشش کرو کہ تمہارے دلوں سے اللہ عزوجل کے قُرب کا دروازہ بند نہ ہو،تم کسی قابل قدر چیز پر نہیں ہو،کسی ایسے شیخ  کی صحبت میں رہو جو اللہ عزوجل کے حکم مبارک  اور اس کے علم کو جاننے والا ہواور تمہیں اس کا راستہ بتائے-جو کسی فلاح والے کو نہ دیکھے گافلاح نہیں پاسکتا،جوباعمل کی صُحبت میں نہ رہے و ہ مردود ہے اس کیلئے نہ  دلیل ہے اور نہ اصل-ایسے کی صحبت میں رہو،جسے اللہ عزوجل  کی  صحبت نصیب ہو ‘‘-(الفتح الربانی)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

زَاہد زُہد کرینْدے تھَکے روزے نفل نمازاں ھو
عاشق غرق ہوئے وچ وَحدت اللہ نال محبّت رازاں ھو
مَکھی قید شہد وِچ ہوئی کیا اُڈسی نال شہبازاں ھو
جنہاں مجلس نال نَبِیؐ دے باھوؒ سوئی صاحب ناز نوازاں ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’یہاں مَیں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں جو ہمارا خون چوس کرایسے نظام کے تحت پلے بڑھے ہیں جو اس قدر خبیث اور فاسد ہے ،جوانہیں اس  درجہ خود غرض بنا دیتا ہے کہ ان کے ساتھ معقول بات کرنا مشکل ہوجاتا ہے-عوام کا استحصال ان کی  رگ و پے میں داخل ہوگیا ہے اور وہ اسلا م کی تعلیم کو فراموش کر بیٹھے ہیں‘‘- (آل انڈیا مسلم لیگ کا تیسواں سالانہ اجلاس ،24اپریل 1943ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

حاصل کسی کامل سے یہ پوشیدہ ہنر کر
کہتے ہیں کہ شیشے کو بنا سکتے ہیں خارا
اخلاصِ عمل مانگ نیاگانِ کُہن سے
’’شاہاں چہ عجب؟ گر بنوازند گدا را!‘‘ (ارمغانِ حجاز)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر