اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنٍ‘‘

’’اور یہ نبی (ﷺ)غیب بتانے میں بخیل نہیں‘‘- (التکویر:24)

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’حضرت عمر فاروق ؓ سےمروی ہے کہ سرورِکائنات (ﷺ) نے ہمارے درمیان  قیام فرما کر ابتدائے آفرینش سے لے کر جنتیوں اور دوزخیوں کے اپنی اپنی منزل میں داخل ہونے کی خبر دی اور(روایت فرماتے ہیں) یاد رکھا اس کو جس نے اس کو یاد رکھا  اور بھلادیاجس نے بھلادیا‘‘- ( صحیح البخاری ،کتاب الجمعہ) 

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

’’بعض وہ ہیں جو اپنے ظاہر اور باطن کے ساتھ دنیا سے الگ تھلگ ہیں اوربعض و ہ ہیں جو باطنی طورپر دنیاسے قطع تعلق کئے ہوتے ہیں اورظاہر میں دولت والے ہیں ان کے باطن پردنیا کا ذرہ سا بھی اثر نہیں   دکھائی دیتا،دلوں کی صفائی والے ہی اس پر قدرت رکھتے ہیں اور ایسوں ہی کو خلقت کی سلطنت عطا کر دی جاتی ہے-یہی فرد بہادر وبے باک ہے،بہادر وہی ہے جس نے ماسوی اللہ سےاپنے دل کو پاک کیا اور اللہ کے دروازے پہ توحید وشرع کی تلوار لے کر کھڑا ہوگیا-مخلوقات میں سے کسی کو اپنے دل کی طرف آنے کی اجازت نہیں دیتا،مقلب القلوب اس کے دل میں جلوہ فرماہے-شرع اس کے ظاہر کو مہذب کرتی ہے، توحید ومعرفت اس کے باطن کو تہذیب سکھاتے ہیں اورعلمِ الٰہی اس کے ظاہر وباطن پر اسرار کا اظہار کرتاہے‘‘- (الفتح الربانی)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

بوہتی میں اوگن ہاری لاج پئی گل اُسدے ھُو
پڑھ پڑھ علم کریہن تکبر شیطان جیہے اوتھے مُسدے ھُو
لکھاں نوں بھَو دوزخ والا ہک نت بہشتوں رُسدے ھُو
عاشقاں دے گل چھری ہمیشاں باھُوؒ اگے محبوباں دے کُسدے ھُو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’ہماری بنیاد کی چٹان اور ہماری کشتی کا لنگر اسلام اور صرف اسلام ہے-ذات پات کیا‘ شیعہ سنی کا بھی کوئی سوال نہیں ہے-ہم ایک ہیں اور ہمیں بحیثیت ایک متحد قوم ہی کے آگے بڑھنا ہے-صرف ایک رہ کر ہی ہم پاکستان کو قائم رکھ سکیں گے- ہمارے لیے صرف اسلام ہی کافی و شافی ہے‘‘-

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

عقل گو آستاں سے دور نہیں
اس کی تقدیر میں حضور نہیں
بے حضوری ہے تیری موت کا راز
زندہ ہو تو، تو بے حضور نہیں  (بالِ جبریل)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر