اقتباس

اقتباس

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:

’’مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰیo اَفَتُمٰرُوْنَہٗ عَلٰی مَا یَرٰیo وَ لَقَدْ رَاٰہُ نَزْلَۃً اُخْرٰیo

’’(اُن کے) دل نے اُس کے خلاف نہیں جانا جو (اُن کی) آنکھوں نے دیکھا-کیا تم ان سے اِس پر جھگڑتے ہو کہ جو انہوں نے دیکھا اور بے شک انہوں نے تو اُس (جلوۂِ حق) کو دوسری مرتبہ (پھر) دیکھا (اور تم ایک بار دیکھنے پر ہی جھگڑ رہے ہو‘‘- (النجم:11-13)

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’حضرت عبداللہ ابن عباس(رضی اللہ عنہ)ارشادفرماتے ہیں :

إِنَّ مُحَمَّدًا (ﷺ) رَأَى رَبَّهُ مَرَّتَيْنِ: مَرَّةً بِبَصَرِهٖ، وَمَرَّةً بِفُؤَادِهِ»

’’بے شک رسول اللہ (ﷺ) نے اپنے رب کو دو بار دیکھا ایک مرتبہ اپنی آنکھ مبارک (چشم مازاغ ) سے اور دوسری مرتبہ اپنے قلب اقدس سے ‘‘-(المعجم الأوسط للطبرانیؒ،باب المیم)

فرمان سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ :

’’رسول اللہ (ﷺ) نے قرآن پاک کی اصل کو زبان قدس سے حاصل کیا اور اس کے بعد مصلحت عامہ کے تحت کفار و منافقین کے انکار پر بطور حجت جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اس پر اللہ تعالیٰ کا یہ قول دلیل ہے :بے شک آپ(ﷺ) کو قرآن بلاواسطہ اللہ تعالیٰ کی حکیم و علیم ذات کی طرف سے سکھایا جاتا ہے - یہی وجہ ہے کہ حضور نبی کریم (ﷺ) دوران وحی قرآن پڑھنے میں حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سے سبقت لے جاتے تھے حتٰی کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان مبارک نازل ہوا: ’’آپ قرآن کو پہلے پڑھنے میں جلدی نہ فرمایا کریں جب تک کہ نزول وحی پورا نہ ہو جائے -یہی وجہ تھی کہ معراج کی رات جبرائیل (علیہ السلالم)پیچھے رہ گئے اور سدرۃ المنتٰہی سے آگے نہ جا سکے ‘‘- (سر الاسرار)

فرمان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوؒ:

غَوث قُطب ہِن اُورے اُوریرے عاشِق جَان اَگیرے ھو
جِہڑی مَنزل عاشق پہنچن اوتھ غوث نہ پاون پھیرے ھو
عاشِق وچ وِصال دے رَہندے جِنہاں لامکانی ڈیرے ھو
مَیں قربان تنہاں تُوں باھوؒ جنہاں ذاتوں ذات بَسیرے ھو (ابیاتِ باھو)

فرمان قائداعظم محمد علی جناح ؒ:

ایمان ، اتحاد، تنظیم

’’ہماری عظیم اکثریت مسلمان ہے ہم رسول خدا محمد (ﷺ) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں-ہم اسلامی ملت و برادری کے رکن ہیں جس میں حق ،وقار اور خود داری کے تعلق سے سب برابر ہیں ‘‘- (آسٹریلیا کی عوام سے نشری خطاب،19 فروری 1948ء)

فرمان علامہ محمد اقبال ؒ:

 اختر شام کی آتی ہے فلک سے آواز
 سجدہ کرتی ہے سحر جس کو وہ ہے آج کی رات
 رہ یک گام ہے ہمت کے لیے عرش بریں
 کہہ رہی ہے یہ مسلمان سے معراج کی رات (بانگِ درا)

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر