چین میں سلسلہ عالیہ قادریہ کی معروف خانقاہیں

چین میں سلسلہ عالیہ قادریہ کی معروف خانقاہیں

چین میں سلسلہ عالیہ قادریہ کی معروف خانقاہیں

مصنف: معروف بدر جنوری 2018

چین میں متعارف ہونے والا سب سے پہلا سلسلئہ تصوف قادریہ ہے-غالب گمان ہے کہ اس کی تبلیغ خواجہ عبداللہ (رحمتہ اللہ علیہ) نے کی وہ رسول (ﷺ) کی آل میں انتیسویں (29)پشت سے تعلق رکھتے ہیں-خواجہ عبداللہ (رحمتہ اللہ علیہ)1674ء میں چین تشریف لائے-آپ (رحمتہ اللہ علیہ)نے جنوبی چین کے صوبوں ’’گو آنگ ڈانگ اور جی آنگ شی‘‘(Guangdong and Guangxi) سے لے کر جنوب مغربی چین کے صوبے ’’ینان اور گوئی جوام‘‘(Yunnan and Guizhou) کے علاقوں تک تبلیغ کی-آخر کار چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو (Gansu) میں آپ (رحمتہ اللہ علیہ)تشریف لائے-کہا جاتا ہے کہ آپ (رحمتہ اللہ علیہ) کا وصال ضعیف العمری میں لانگ ژونگ (Langzhong) کے مقام پر ہوا جسے آج صوبہ سچوآن (Sichuan) کہتے ہیں-لانگ ژونگ میں آپ(رحمتہ اللہ علیہ) کی قبر پر درگاہ تعمیر کی گئی جسے درگاہ ’’جی او جائو ٹنگ‘‘(Jiuzhaoting)کا نام دیا گیا ہے جو کہ چین میں قادریہ سلسلہ تصوف کی تین بڑی زیارات میں سے ایک ہے-

چین میں قادریہ سلسلہ کے ایک اور مشہور راہنما ’’چی جِنگ یی‘‘(Qi Jingyi) (ہلال الدین1656ء-1719ء) ہیں-چین کے ھوئی مسلمان(Hui Muslims) انہیں معلمِ اعظم یی(Qi Daozu) کَہ کر پکارتے ہیں-چی جِنگ یی نے وسطی ایشیا کے دو معروف صوفی معلمین خواجہ آفاق(رحمتہ اللہ علیہ) اور خواجہ عبداللہ (رحمتہ اللہ علیہ)سے تربیت حاصل کی-

خیال کیا جاتا ہے کہ چین کے 1.5 فیصد ’’ھوئی مسلمان‘‘ قادریہ طریقہ کے ماننے والے ہیں- قادریہ طریقہ کی کئی شاخیں اور ذیلی شاخیں ہیں جن میں ڈاگانگ بے طریقہ (Dagongbei) (درگاہ عظیم) ہواوژائی ہی طریقہ (Houzihe)، لنگ منگ ٹانگ طریقہ (Lingmingtang)، منگی طریقہ (Mingyuetang)، شی آنگ یوآن ٹانگ طریقہ (Xiangyuantang)،چی من طریقہ (Qimen)، آمین طریقہ(Amen)،وین چو آن ٹنگ ٹانگوئی طریقہ (Wenquantang)،جائو گائوجیا طریقہ (Tonggui)، سالار طریقہ (Salar)، ہائی من طریقہ (Haimen) اور جی یو ٹسائی پنگ طریقہ(Jiucaiping) شامل ہیں-

ڈاگانگ بےطریقہ:

یہ طریقہ دراصل چی جنگ یی(Qi Jingyi) کے خاندانی نام چی جاگانگ بے (Qijia Gongbei) سے منسوب ہے-چونگ چی جیا گانگ بے طرز تعمیر اتنا شاندار اور دلکش ہے کہ مقامی ھوئی مسلمانوں (Hui Muslims) نے اسے ڈاگانگ بے (Dagongbei) ( مزار عظیم) کہنا شروع کر دیا-چی جنگ یی اپنے استاد خواجہ عبداللہ (رحمتہ اللہ علیہ)کی تعلیمات پر عمل پیرا رہے اور زاہدانہ و مجردانہ زندگی بسر کی -آپ(رحمتہ اللہ علیہ)نے صوبہ شان شی (Shaanxi)کے ضلع شی شیانگ(Xixiang) کے مقام لو لنگ زی(Lulingsi) اور صوبہ گانسو(Gansu)کے مقام ہجواو (Hezhou) میں تبلیغ کی-چی جنگ یی کے وصال کے بعد صوبہ شان شی کے ضلع شی شیانگ میں لولنگ زی میں آپ(رحمتہ اللہ علیہ)کے اعزاز میں ایک مزارتعمیر کیا گیا-جہاں آپ(رحمتہ اللہ علیہ) قادریہ طریقہ کی تبلیغ کیا کرتے تھے-لولنگ زی میں مزار کو یو جیو ٹنگ مزار (Yujiuting Gongbei)کا نا م دیا گیا بعد میں آپ کے جسد خاکی کوآپ(رحمتہ اللہ علیہ) کے آبائی گاؤں لِنشیا (Linxia) میں دفنا یا گیا-جسے ڈاگانگ بےکا نام دیا گیا-جو کہ چین میں قادریہ طریقہ کا مرکز تعلیمات(روحانی) بن گیا-

گانسو صوبہ کے مقام لنشیا میں درگاہ ڈاگانگ بے،صوبہ سچو آن کے مقام لانگ جونگ(Langzhong) میں درگاہ جی یو جاؤ ٹنگ اور صوبہ شان شی کے مقام شی شیانگ کی درگاہ یو جیو ٹنگ کو قادریہ طریقہ کے چین میں تین مقدس ترین مقام تصور کیا جاتا ہے- ڈاگانگ بے طریقہ کے ڈاؤ ٹانگ (مرکز تعلیم) لنشیا میں ڈاگانگ بے میں واقع ہے-ڈاگانگ بے(مزارعظیم) کے تقریباً80ہزار پیروکار ہیں -جو کہ لنشیا(صوبہ گانسو)شی شیانگ(صوبہ شان شی)، لانگ جونگ صوبہ سچوآن، صوبہ شنگھائی(Qinghai Province) اور شن جیانگ اوی گر(Xinjiang Uyghur) کے خود مختار علاقے میں منقسم ہیں-

ہواوژائی ہی طریقہ: (Houzihe Menhuan)

یہ طریقہ یانگ مین(Yangmen Menhuan) طریقہ بھی کہلاتا ہے اور یہ یانگ باؤیوآن(Yang Baoyuan)نے اس کی بنیاد رکھی جو بڑے غریب گھرانے میں پیدا ہوئے آپ(رحمتہ اللہ علیہ) ابھی کمسن ہی تھے کہ آپ(رحمتہ اللہ علیہ) کے والدین انتقال فرما گئے-یانگ باؤ یو آن کی پرورش آپ(رحمتہ اللہ علیہ) کے بڑے بھائی نے کی-مقامی مسجد میں آپ(رحمتہ اللہ علیہ) نے تعلیم حاصل کی-1798ء میں یانگ (Yang) کی چھٹی پشت کے جانشین آن ڈائ ژو (An Daozu) (فاضل اعلیٰ-آن) کے شاگرد بن گئے-1800ء میں آپ(رحمتہ اللہ علیہ)نے حج کیا اور مشرقی وسطیٰ کے کئی علاقوں کی سیاحت کی-یانگ (چین میں) قادریہ طریقہ کے ساتویں (7)جانشین مقرر ہوئے-آپ(رحمتہ اللہ علیہ) کے مریدین نے آپ(رحمتہ اللہ علیہ) کے وصال کے بعد ہو اوژائی (Houzihe) ہی میں آپ کے مقبرہ پر درگاہ تعمیر کی جسے یانگ من طریقہ سمجھا جاتا ہے-ہواوژائی ہی کا مرکز تعلیم (ڈاؤٹنگ) صوبہ شنگھائی کی درگاہ ہوا او ژائی ہی پہ واقع ہے-ہو اوژائی ہی طریقہ کے بھی ہزاروں پیروکار ہیں اور وہ ننگ شی ہوئی (Ningxi Hui)کے خود مختار علاقے گویو آن(Guyuan)، من ہی(Minhe) اور ڈاٹانگ (Datong) (صونہ چنگھائی) اورکنگلے(Kangle)(صوبہ گانسو) میں منقسم ہیں-

لنگ منگ ٹانگ طریقہ: (Lingmingtang Menhuan)

اس طریقہ کی بنیادمایی لانگ(Ma Yilong) نے رکھی جو لان جواو(Lanzhou) کے غریب گھرانے میں پیداہوئے-آپؒ نے سادہ زندگی بسر کی آپ کے پیرو کاروں نے تعلیمی اور نظریاتی مرکز قائم کیا جو کہ لان جو او کے علاقے شی یو آن(Xiyuan) میں اس طریقہ کا مرکز ہے- چونکہ مایی لانگ کے بچپن کا نام لنگ منگ(Lingming) تھا آپ کے قائم کردہ طریقہ کو لنگ منگ کا نام دیا گیا-لنگ منگ ٹانگ کا تعلیم و نظریاتی مرکز لان جواو میں لنگ منگ ٹانگ کے قبۃ(درگاہ) پر واقع ہے-

منگ یو ٹانگ طریقہ: (Mingyuetang Menhuan)

منگ یو ٹانگ طریقہ کی بنیاد مارنپو(Ma Renpu) نے رکھی جو کہ1910ء میں وسطی چین کے صوبہ حنان(Henan) کے کسان گھرانہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنا آبائی قصبہ چھوڑا اور ننگ شیا ہوئی کے خود مختار پشم اور مویشیوں کی تجارت کا کاروبار شروع کیا-آپ نے صوبہ حنان میں اپنے آبائی گاؤں سے گویوآن (Guyuan) (جہاں آپ مقیم تھے) میں ہجرت کرنے والے18ہوئی مسلمان خاندانوں کی مدد کی اور گاؤں کے لیے ایک مسجد تعمیر کی-آخر کار آپ گویو آن میں ہجرت کرنے والے مسلمانوں کے رہنما ہوئے اور لنگ منگ ٹانگ طریقہ(Lingmingtang Menhuan) میں شمولیت اختیار کی آپ کے پیروکاروں نے آپ کے قائم کردہ طریقہ کو منگ یو ٹانگ کا نام دیا-

منگ یو ٹانگ طریقہ کا تعلیمی مرکز(نظریاتی درس گاہ) ننگ شیا ہوئی کے خود مختار علاقہ سان ینگ(Sanying) میں واقع ہے منگ یو ٹانگ طریقہ کے پیروکار ننگ شیا ہوئی کے خودمختار علاقہ گویا آن، صوبہ حنان کے علاقہ منگ شی آن میں آباد ہیں-

شی آنگ یو آن ٹانگ طریقہ : (Xiangyuantang Menhuan)

شیانگ یو آن ٹانگ طریقہ کو ہائی من(Haimen) بھی کہا جاتا ہے شیانگ یو آن ٹانگ طریقہ کی بنیاد ہائی کیو ا وہ (Hai Kuo) نے رکھی جو1738ء میں لانگ جو او(Lanzhou) میں پیدا ہوئے ہائی کیو اوہ کوہائی سٹائی یے(Hai Si Tai Ye) کا نام بھی دیا گیا جو ننگ شیا ہوئی کے خود مختار علاقہ ین چو آن(Yinchuan) میں انتقال فرما گئے آپ کے وصال سے پہلے آپ نے اپنے شاگرد شامنلا(Sha Manla) تک اپنی چھڑی، تسبیح بطور تبلیغی تائید(سند) کے بھیجنے کا کہا-شامنلا نے چھڑی اور تسبیح بعد میں دفن کردیں اور مقبرہ کو شی آنگ یو آن ٹانگ کا نام دیا- شیانگ یو آن ٹانگ طریقہ کا تعلیمی (نظریاتی) مرکز(دفتر) صوبہ گانسو کے علاقہ لان جو او (Lanzhou) درگاہ شاجیا(Shajia) پہ واقع ہے-

آ من طریقہ:(Amen Menhuan)

آمن طریقہ کی بنیاد محمد نور دین (Mohammad Noordin) نے رکھی-جنہوں نے کئی مقامات کا سفر کیا اور صوفی مبلغ ہوئے-چونکہ محمد نور دین کا تعلق عرب علاقے سے تھا چینی زبان بولنے والے ھوئی خاندان کے مسلمانوں نے آپ کے قائم کردہ طریقہ کو آمن(Amen) کہامطلب عربی طریقہ-محمد نور دین1851ء اور 1862ء کے درمیانی دور میں لان جو او تشریف لائے اور مقامی ہوئی مسلمان آپ کا انتہائی احترام کرتے تھے آپ کے وصال کے بعد لان جو او میں پان جی آبا(Panjiaba) نامی مقام پر ایک مقبرہ تعمیر کیا گیا جسے آمن درگاہ کے نام دیا گیا-آمن طریقہ کا مرکز تعلیم صوبہ گانسو کے مقام لان جو او کی درگاہ پان جی آبا میں واقع ہے -

چی من طریقہ(Qimen Menhuan)

چی من طریقہ کی بنیاد ماؤی دیمنگ(Ma Deming) نے رکھی-جو ننگ شیا کے علاقے گو یو آن کے ایک کسان گھرانے میں پیدا ہوئے ماؤی دیمنگ(Ma Deming) سے پہلے قادریہ طریقہ پر عمل پیرا اور گہرا مطالعہ رکھنے والے چار ماہر قادریہ طریقہ کی تبلیغ میں مصروف تھے جبکہ ان کا کوئی مخصوص علاقہ تھا نہ کوئی درگاہ-1928ء میں انہوں نے گو یو آن کے علاقہ ’’لی آنگ جیا بو‘‘ (Liangjiabu) میں تبلیغ شروع کی جب آپ نے حج کیا تو مقامی مسلمانوں نے آپ کو انتہائی احترام دیا اور چی من طریقہ مقامی مسلمانوں میں تسلیم کر لیا گیا-

ون چو آن ٹانگ طریقہ: (Wenquantang Menhuan)

ون چو آن ٹانگ طریقہ کی بنیاد ماو چوآن(Ma Wequan) نے رکھی جنہیں محمد ابراہیم بھی کہا جاتا ہے اس طریقہ کا نام اس کے بانی ون چو آن(Wenquan) کے نام سے منسوب ہے-آپ نے چنگ شہنشاہ ٹانگ جر(Qing Emperor Tongzhi) کے دور حکومت میں حج کیا اور قادریہ طریقہ کی مشرق وسطی سے تعلیم حاصل کی-آپ کی چین واپسی پر، ھوئی مسلمان لوگوں نے بغاوت کر دی اور وہ چنگ(Qing) گورنمنٹ کے خلاف لڑ رہے تھے- تب آپ نے فوجیآن(Fujian)، گو آنگ شی(Guangxi)، یونان (Yunnan) اور سچو آن(Sichuan) صوبوں میں تبلیغ کی-جب آپ گانسو میں اپنے مقامی قصبے میں تبلیغ کر رہے تھے آپ کو گرفتار کر لیا گیا اور چنگ گورنمنٹ نے شہید کروا دیا-بعد میں آپ کے پیروکار مریدین نے لان جو او میں آپ کا مزار تعمیر کیا اور سے درگاہ چنگ جیا جو آنگ(Gengjiazhuang) کا نام دیا-

ٹانگوئی طریقہ:(Tonggui Menhuan)

اس طریقہ کی بنیاد ماجنگوئی(Ma Jingui) نے رکھی-جو ننگ شیا میں ین چو آن(Yinchuan) کے قصبے ٹانگوئی(Tonggui) میں پیدا ہوئے اس طریقے کا نام اس کے بانی کی جائے پیدائش ٹانگوئی سے منسوب ہے-بیسویں صدی کے آغاز میں آپ نے ’’امام ما‘‘ (Imam Ma)سے قادریہ طریقہ کی تعلیم حاصل کی جو ماونچو آن (Ma Wenquan) کے شاگرد تھے- ٹانگوئی طریقہ کا مرکز تعلیم ننگ چیا(Ningxia) کے علاقہ ٹانگو آن میں واقع ہے-

یا تو او طریقہ:(Yatou Menhuan)

یا تو او طریقہ کی بنیاد فتح(Fatah)(1865-1938) نے رکھی جو سالار خاندا ن میں پیدا ہوئے آپ کو ہو آہانگ(Hu Ahong) کا نام بھی دیا گیا بعد میں آپ لنشیا سے یا تو اوپنگ (Yatouping ) چلے گئےچونکہ آپ کی جائے قیام یا تو اوپنگ تھی اس لیے آپ کے قائم کردہ طریقہ کا نام یا تواو پڑ گیا- یا تو او طریقہ قادریہ اور خَفیہ دونوں کی تعلیمات کو یکجا کرتا ہے یا تو او طریقہ خود کو قادریہ خَفیہ کہلواتاہے- روایات کے مطابق یہ خَفیہ طریقہ خیال کیا جاتا ہے بہر حال اس کے دستور اور عقائد ظاہر کرتے ہیں کہ یہ قادریہ طریقہ سے تعلق رکھتا ہے -

گاؤ جاؤ جیا طریقہ: (Gaozhaojia Menhuan)

گوائو جاو جیا طریقہ کی بنیاد ماشی ہایا (Mashihaya)نے رکھی جو باؤ آن (Baoan)خاندان میں گوائو جاو جیا کے مقام پر پیدا ہوئے اس لیے ماشی ہایا کے قائم کردہ طریقہ کا نام گوائو جاو جیا رکھا گیا- ماشی ہایا شنگھائی صوبہ کے گائیڈ کائونٹی(Guide county) ضلع میں موشی گو (Moshigou) او طریقہ کے پیرو (مرید) تھے -چنگھائی میں گائو جائو جیا طریقہ کی پانچ سال کی تبلیغ کے بعد وہ گوائو جاو جیا میں بائو آن میں اپنے گھر واپس لوٹ گئے اس واپسی کے بعد آپ نے بائو آن میں نسل پرست گروہ کے گائو (Gao)اور لی(Li) خاندان کے(عقائد) نظریات کو گوائو جاو جیا طریقہ میں کامیابی سے تبدیل کر لیا-گائوجائو جیا طریقہ کا تعلیمی مرکز گانسو صوبہ میں لنشیا کے مقام جی شی شان (Jishishan) میں واقع ہے -

سالار جی آؤ طریقہ: (Salar Jiao Menhuan)

سالار جی آؤ طریقہ کی بنیاد سو واشی(Su Washi)(1880-1949) نے رکھی جوشنگھائی صوبہ کے مقام چون ہوآ(Xunhua) میں پیدا ہوئے چونکہ آپ کا تعلق نسل پرست سالار گروہ سے تھا آپ کے قائم کردہ طریقہ کو سالار جی آؤ کا نام دیا گیا-سو واشی نے1940ء کی دہائی میں شون ہوآ میں سالار جی آؤ طریقہ کی تبلیغ کی-سالار جی آؤ طریقہ کا مرکز تعلیم چنگھائی صوبہ میں شون ہوآ (Xunhua) کے مقام پر واقع ہے-

جی یوٹسائی پنگ طریقہ: (Jiucaiping Menhuan)

جی یو ٹسائی پنگ طریقہ کی بنیاد آن ہانگے ای (An Hongwei) نے رکھی وہ ھوئی مسلمان تھے آپ کی پیدائش گانسو صوبہ کے مقام پنگ لی آنگ(Pingliang) میں ہوئی-جی یو ٹسائی پنگ طریقہ ہوائو ژائی(Houzihe Yangmen Menhuan) ہی طریقہ کی ذیلی شاخ ہے-آن ہانگے ای نے قادریہ طریقہ کا علم ’’ہواوہی ژائی‘‘(Houhezi Gongbei) درگاہ(پانگ باؤ ی آن(Yang Baoyuan) میں واقع) کے ساتویں معلم اعلیٰ ڈاؤژو(Daozu) سے حاصل کی-آن ہانگے ای نے یانگ یو آن باؤ (Yang Yuanbao) کے لیے ہواو ژائی ہی درگارہ تعمیر کی-آپ نے چنگھائی صوبہ کے ڈاٹانگ(Datong)، ہائی یو آن(Haiyuan) اور ننگ شیا (Ningxia) صوبہ کے مقام گو یو آن(Guyuan) میں تبلیغ شروع کی اور آخر میں جی یو ٹسائی پنگ(Jiucaiping) میں سکونت اختیار کی اس طرح جی یو ٹسائی پنگ طریقہ کا نام پڑا- جی یو ٹسائی پنگ طریقہ کا مرکز تعلیم ننگ شیا ہوئی کے خود مختار علاقہ ہائی یو آن میں واقع ہے- چینی زبان بولنے والے5000سے زائد ھوئی مسلمان خاندان جو یو ٹسائی پنگ طریقہ کے مریدین ہیں اور وہ ننگ شیا ہوئی (Ningxia Hui) کے خود مختار علاقے شی ہائی گو (Xihaigu)میں رہائش پذیر تھے-

بشکریہ (http://www.islamichina.com/qadiriyya-sufi-in-china.html)

٭٭٭

سوشل میڈیا پر شِیئر کریں

واپس اوپر